?️
سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹرز نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس عدالت کے ججوں سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد از جلد کوئی فیصلہ کریں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹرز نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں جنگی جرائم جاری ہیں۔
افغانستان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات دو سال سے زائد عرصے سے رکی ہوئی ہیں۔ یہ تحقیقات گزشتہ حکومت کی درخواست پر مارچ 2020 میں روک دی گئی تھیں اور اس وقت اشرف غنی کی حکومت نے کہا تھا کہ یہ حکومت خود مشتبہ جرائم کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کی ویب سائٹ پر اس ہفتہ شائع ہونے والی دستاویزات میں، پراسیکیوٹر کریم خان نے دلیل دی کہ افغانستان کی جانب سے تفتیش کو معطل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دینا چاہیے۔ کیونکہ ان کے مطابق اس ملک کے موجودہ حکمران ملکی عدالتوں میں انصاف کے حصول کی کوشش نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کا اس میدان میں تحقیقات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اس پراسیکیوٹر کے مطابق نہ صرف طالبان نے تفتیش نہیں کی بلکہ دستیاب معلومات بتاتی ہیں کہ اس گروہ کے دور حکومت میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔
انہوں نے ججوں سے کہا کہ وہ تحقیقات کو جلد دوبارہ شروع کرنے دیں۔
گزشتہ سال ستمبر میں خان نے اعلان کیا کہ انہوں نے ہیگ ٹریبونل کے ججوں سے طالبان اور داعش کے جرائم کی تحقیقات کو دوبارہ کھولنے کو کہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ استغاثہ امریکی افواج اور افغان حکومت کی افواج کی طرف سے کیے گئے جنگی جرائم کی تحقیقات کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے دباؤ اور پابندیوں کی دھمکیوں کے ساتھ افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کو روک دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے: اسد عمر
?️ 24 مئی 2021خیرپور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ میں
مئی
نئی نہروں کیخلاف احتجاج؛ وکلاء کا سندھ پنجاب شاہراہ بند کرنے کا اعلان
?️ 16 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ بار نے نئی نہروں کیخلاف احتجاج کرتے
اپریل
آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا:حمزہ شہباز
?️ 14 جون 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا ‘
جون
سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھنا کیوں نہیں چاہتا؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے اعلان کیا کہ
جون
ٹرمپ کی جیت ایک بڑے سیکورٹی بحران سے دوچار
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے فارن افیئرز کے مطابق اگر نومبر میں ہونے
ستمبر
ہماری فوج کسی سرپرائز حملے کے خوف سے پوری طرح الرٹ: صیہونی میڈیا
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا والا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت
اگست
12 روزہ جنگ میں اسرائیل کا طوفان الاقصی کے مقابلے میں 300 گنا زیادہ نقصان
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریجن اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ، جو
جون
کورونا جنگ میں امریکی حکومت کے 400 ارب ڈالر کی چوری
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جعلسازوں نے ممکنہ طور پر کورونا
جون