?️
سچ خبریں: ایک امریکی خاتون اور اس کی بیٹی کے اغوا کے بعد واشنگٹن نے امریکیوں کو ہیٹی کا سفر کرنے سے روک دیا۔
ہیٹی میں ایک غیر منافع بخش خیراتی ادارے کی ایک امریکی خاتون ملازم اور اس کی بیٹی کے اغوا کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے اس ملک کے شہریوں کو ہیٹی کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیٹی میں 17 امریکی راہب اور ان کےاہلخانہ اغوا
وزارت نے اپنے غیر ضروری عہدیداروں کو بھی سیکورٹی خدشات کی وجہ سے وہاں سے واپس آنے کو کہا،ایسوسی ایٹڈ پریس خبر رساں ادارے کے مطابق ایل روئے ہیٹی کی خیراتی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس تنظیم کے لیے کام کرنے والی امریکی نرس ایلکس ڈورسن ویل اور ان کی بیٹی کو گزشتہ جمعرات کو اغوا کر لیا گیا۔
تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ڈورسن ویل کو گزشتہ جمعرات کی صبح پورٹ او پرنس شہر کے قریب اس خیراتی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے قریبی علاقے سے اس کی بیٹی کے ساتھ اغوا کیا گیا۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ یہ خاتون ایل روئے ہیٹی خیراتی ادارے کے ڈائریکٹر اور بانی سنڈرو ڈورسن ویل کی اہلیہ ہیں، امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ اس واقعے کو حل کرنے کے لیے ہیٹی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہے۔
یاد رہے کہ ہیٹی کے حکام کچھ عرصے سے اس ملک میں مسلح گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایل روئے ہیٹی ایک عیسائی خیراتی ادارہ ہے جو ہیٹی میں بچوں کے لیے تعلیمی، پیشہ ورانہ اور صحت کے پروگرام چلاتا ہے، اس تنظیم کے مطابق ایلکس ڈورسن ویل کا تعلق اصل میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست نیو ہیمپشائر سے ہے جو اس تنظیم سے تعلق رکھنے والے بچوں کا کلینک چلانے کے لیے کافی عرصے سے ہیٹی میں مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں: ہیٹی کو دی گئی امداد کی لوٹ مار
امریکی محکمہ خارجہ نے اس ملک کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ہیٹی میں اغوا کی وارداتیں پھیل چکی ہیں اور امریکی شہری باقاعدگی سے ان اغوا کا شکار ہو رہے لہذا اس ملک کا سفر کرنے سے پرہیز کریں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے
اکتوبر
واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
?️ 18 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) امریکی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز پلیٹ
فروری
بائیڈن کے سفر کو نہیں کے نعرے کے ساتھ فلسطینی شہریوں کا مظاہرہ
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: جمعرات کو درجنوں فلسطینی شہریوں نے امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
نتن یاہو کی بیٹے کے لیے اعلیٰ عہدے کے لیے خفیہ کوششیں بنیں رسوائی کا سبب
?️ 2 نومبر 2025نتن یاہو کی بیٹے کے لیے اعلیٰ عہدے کے لیے خفیہ کوششیں
نومبر
یورپ میں اسرائیل سے نفرت عروج پر
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے یورپی یہودی یونین کے سربراہ کے
نومبر
کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد سیکیورٹی پر سوالات
?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں کراچی پولیس آفس پر
فروری
حماس کا مسجد اقصیٰ کو یہودی بنانے کی سازش کے خلاف اعلان جنگ
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور قدس امور کے سربراہ
مئی
اسماعیل ہنیہ کو ایران ہی میں کیوں شہید کیا گیا؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل اسماعیل ہنیہ کو قطر یا ترکی میں بھی شہید
اگست