?️
سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز اور قومی حقوق کی بحالی کے لیے ان کی حمایت کی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا اگلے ہفتے بیجنگ کا دورہ چین اور فلسطینیوں کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے صحافیوں کو بتایا کہ عباس چینی عوام کے پرانے اور وفادار دوست ہیں اور اس سال چین کا دورہ کرنے والے پہلے عرب سربراہ مملکت ہیں، یہ دورہ چین اور فلسطین کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوستانہ تعلقات کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے ان کی حمایت کی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز خبری ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ ابو مازن 13 سے 16 جون تک یعنی آئندہ چند دنوں میں چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کریں گے،
بعض ذرائع نے ابو مازن کے دورہ چین کو رملہ اور تل ابیب کے درمیان مفاہمتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی بیجنگ کی کوششوں کے مطابق قرار دیا ہے ، تاہم اس کی سرکاری ذرائع سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔


مشہور خبریں۔
امیتابھ بچن بھارتی ٹیم کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگے
?️ 7 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی مینز
نومبر
تل ابیب کا ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
?️ 6 فروری 2026سچ خبریں: اسرائیلی سیکیورٹی سروسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے
فروری
اسرائیل فوری مقبوضہ لبنانی علاقوں سے افواج واپس بلائے۔ پاکستانی مندوب
?️ 11 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے
مارچ
حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر ا پنایاہے ، احسن اقبال
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی
اکتوبر
ریپبلکن سینیٹر کی ونیزویلا کے خلاف حالیہ کارروائیوں کے بعد ٹرمپ پر کڑی تنقید
?️ 20 اکتوبر 2025ریپبلکن سینیٹر کی ونیزویلا کے خلاف حالیہ کارروائیوں کے بعد ٹرمپ پر
اکتوبر
چین اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: چین اور سعودی عرب کےدرمیان اپنی شراکت داری کی تزویراتی
دسمبر
ہماری نحوست نے ارجنٹائن کی قومی ٹیم کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا:صیہونی رکن کنیسٹ
?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کی پارلیمان کے عرب رکن ایمن عودہ نے ارجنٹائن
جولائی
شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
?️ 29 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر مرزا نے نذیر چوہان
مئی