?️
سچ خبریں:افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہاکہ طالبان حکومت نے تسلیم کرنے کے لیے تمام شرائط پوری کی ہیں،اب دنیا کو انھیں تسلیم کرنا چاہیے۔
طلوع نیوزکی رپورٹ کے مطابق امیر خان متقی نے جمعے کو ترکی میں انطالیہ اسمبلی کے تین روزہ اجلاس کے آغاز میں طالبان کو تسلیم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اثاثے جاری کیے جائیں اور ان کے ساتھ بات چیت کی جائے کیونکہ یہ افغانوں کا حق ہے۔
واضح رہے کہ امیر خان متقی کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ترکی میں انطالیہ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عالمی وزرائے خارجہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی جو اتوار تک جاری رہے گا، اگرچہ اجلاس میں یوکرین روس جنگ پر توجہ مرکوز کی گئی تاہم افغانستان پر بات چیت بھی اجلاس کا حصہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی افغانستان کے مسائل اور افغانستان کے ساتھ عالمی تعلقات پر بات چیت کریں گے جبکہ طالبان وفد نے قطری حکام اور افغانستان میں امریکی سفیر سے بھی ملاقات کی ہے۔
درایں اثنا افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ضیا احمد تکل نے کہاکہ اس ملاقات میں امارت اسلامیہ کے نظام کو تسلیم کرنے، اقتصادی ترقی اور سیاسی تعلقات کی توسیع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،یادرہے کہ جنگ اور امن کی قیمت، ایک غیر مستحکم دور میں قیادت اور امن اور خوشحالی کے لیے بہتر سفارت کاری کے لیے علاقائی اور عالمی راستے انطالیہ اسمبلی کے تین روزہ اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے اہم ترین موضوعات میں شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمر شریف نے وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کر دی
?️ 10 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے نامور کامیڈین، اسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف
ستمبر
جویریہ عباسی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا
?️ 6 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے نئی زندگی
مئی
مستونگ میں ایک آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
?️ 8 مارچ 2021مستونگ (سچ خبریں) مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے
مارچ
آبے کی مہنگی آخری رسومات کے خلاف ایک جاپانی کی خودسوزی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک جاپانی شخص نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم کو
ستمبر
یورپی یونین کی اسرائیل سے مضحکہ خیز اپیل
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ایسے وقت میں جبکہ صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے
مئی
تکفیری گروہوں کے حامی شام میں قتل عام روک سکتے تھے: الحوثی
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے شمال
مارچ
افغان طالبان نے اقوام متحدہ میں اپنا عبوری نمائندہ مقرر کیا
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فائیق نے سابق افغان صدر اشرف غنی کے مقرر کردہ
دسمبر
غزہ میں صیہونی حکومت کی 630ویں بٹالین کے دو کمانڈر موت
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے آج منگل کی صبح
فروری