ہم خصوصی آپریشنز میں فتح کی طرف بڑھ رہے ہیں: میڈویدیف

میڈویدیف

?️

سچ خبریں: روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میڈویدیف نے آج ہفتہ کو اپنے بیان میں کہا کہ ماسکو کو شدید بیرونی دباؤ کا سامنا ہے، تاہم ہم خصوصی فوجی آپریشن میں فتح کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ 
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین نے مزید کہا کہ مزید واگزار شدہ سرزمینیں آنے والی ہیں؛ بہادر روسی فوج اس کی تصدیق کرتی ہے۔ روس موجودہ چیلنجوں پر قابو پا چکا ہے اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
دمتری میڈویدیف نے مزید کہا کہ روس خصوصی فوجی آپریشن کے اختتام کے بعد بھی اپنی ترقی اور سلامتی کو یقینی بناتا رہے گا۔ متحدہ روس پارٹی کیف رژیم کے دہشت گردانہ حملوں سے متاثرہ تمام افراد کی حمایت جاری رکھے گی۔ روسی جنگجو ایک وحشی رژیم کے خلاف شجاعت سے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ روس مغربی پابندیوں کے دباؤ کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے اور اسے نئے شراکت دار مل گئے ہیں۔ پابندیوں کے خلاف روس کی تمام کامیابیوں کو مستحکم اور محفوظ کیا جانا چاہیے۔ روس حقیقی خودمختاری کا حامل ہے۔ یورپی یونین کے موجودہ رہنما فاشسٹوں کے براہ راست نسلی اور نظریاتی وارث ہیں۔ یوکرین ایک خیالی ملک ہے جہاں دہائیوں تک اخلاقی انحراف اور ہر روسی چیز سے وحشیانہ نفرت رکھنے والے افراد پروان چڑھائے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فیصل واڈا نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹ انتخابات

عالمی ادارہ صحت کا یورپ میں اومیکرون پھیلنے کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پیش گوئی کی ہے کہ یورپ میں

کیا اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر

صیہونی حکومت کے ساتھ لبنان کا گیس تنازعہ؛ امریکی ثالث بیروت پہنچے

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:  لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے آج منگل کو

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

?️ 16 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف

خلیج فارس کے ممالک ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی نے خلیجی ریاستوں کی جانب

ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے بعد عالمی معیشت کی کمزوری پر چینی میڈیا کی رپورٹ

?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت کے بعد جس نے

وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم

?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے