?️
ہم اسلحے کے ریاستی کنٹرول کے حامی ہیں مگر غیر مسلح کرنے کے مخالف ہیں:لبنانی ایم پی
حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لبنانی رکنِ پارلیمان ابراہیم الموسوی نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت اسلحہ کے ریاستی کنٹرول کی حامی ہے، لیکن مزاحمتی قوت کو غیر مسلح کرنے کی کسی بھی کوشش کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
الموسوی نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کو اس وقت زیادہ سے زیادہ ہوشیاری اور بیداری کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ اسلحہ صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے،لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ مزاحمتی تحریک کو ہتھیاروں سے محروم کر دیا جائے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اسرائیل بزرگ کے خواب کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب دشمن کھلے عام توسیع پسندانہ عزائم کا اعلان کر رہا ہے تو ہم کس منطق سے اپنی طاقت خود ختم کر دیں؟
الموسوی نے زور دیا کہ لبنان میں دفاعی پالیسیوں کا فیصلہ اندرونی سطح پر ہونا چاہیے، نہ کہ بیرونی دباؤ یا غیر ملکی ایجنڈے پر۔ ان کے بقول حزب اللہ ہمیشہ تعاون اور مکالمے کے لیے تیار ہے۔
لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق متری نے بھی الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ لبنانی حکومت کے تمام وزراء اسلحہ کے ریاستی کنٹرول پر متفق ہیں، مگر اختلاف اس بات پر ہے کہ اس فیصلے کو کس طریقے سے نافذ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے اندرونی امن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، کسی کو بھی فوج سے محاذ آرائی کا ارادہ نہیں ہونا چاہیے۔ متری نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی کشمکش کی بجائے اسرائیل کے مقابلے میں بازدار طاقت پیدا کرنے اور داخلی انتشار سے بچنے کے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ لبنانی فوج آئندہ دو ہفتوں میں حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس میں اسلحہ کے ریاستی کنٹرول کے حوالے سے سفارشات شامل ہوں گی۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ لبنان کو داخلی اور خارجی دونوں طرح کے دباؤ کا سامنا ہے، اس لیے فیصلے عقل مندی اور حکمت کے ساتھ کرنے ہوں گے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں لبنانی حکومت نے امریکی دباؤ کے تحت ایک فیصلہ کیا جس میں مزاحمتی گروہوں کے اسلحہ کے خلاف اقدامات کی بات کی گئی تھی۔ اس فیصلے نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سخت ردعمل کو جنم دیا اور لبنانی سیاست میں نیا تنازع کھڑا کر دیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ، ایک دوسرے سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیئے
?️ 20 مارچ 2021شمالی کوریا (سچ خبریں) شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ
مارچ
صیہونی اپوزیشن لیڈر: نیتن یاہو معاہدے کے راستے پر پتھر پھینک رہے ہیں
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی اپوزیشن کے رہنما نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن
جولائی
حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں صیہونیوں کی خام خیالی
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
جنوری
اقوام متحدہ نے آنے والے دنوں میں متعدد ممالک میں بحرانی حالات کا انتباہ جاری کردیا
?️ 25 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے آنے والے دنوں میں متعدد ممالک
مارچ
غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں امریکی حکام کا سلسلہ وار استعفیٰ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ مریم حسنین، جو
جولائی
مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، زائد کو کیسے خوش رکھیں گے؟ ثمن انصاری
?️ 26 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری کا
مارچ
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان
?️ 27 نومبر 2023اسلام آبا: (سچ خبریں) ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7
نومبر
لندن کے انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کی پارٹی کو بھاری شکست
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: حکومت کے حالیہ سکینڈلز کے سائے میں منعقد ہونے والے
مئی