ہمیں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی کوئی ضرورت نہیں:ملائیشیا

ملائیشیا

🗓️

سچ خبریں:الجزیرہ  چینل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا حکومت کے مشیر عبدالرزاق احمد نے بیان دیا کہ اسرائیلی اسکواش ٹیم کو ملائیشیا میں داخلے سے روکنا ہماری خودمختاری کا معاملہ ہے جو ہم پر منحصر ہے، واضح رہے کہ ملائیشیا نے متعدد مواقع پر اسرائیلی غاصبوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

یادرہے کہ  ملائیشیا نے حال ہی میں یروشلم میں قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرنے کی کوشش میں عالمی اسکواش چیمپئن شپ میں اسرائیلی ٹیم کو شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کا انعقاد نہ ہونے دیا اور میزبانی کا حق ملائیشیا سے لے لیا! فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ملیشیا کی مخالفت کی تعریف کی۔

حماس نے ملائیشیا سےٹورنامنٹ کی میزبانی واپس لینے پر ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی تنقید کی ہے،اس تحریک نے فلسطین کی حمایت میں ملائیشیا کے تاریخی موقف اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کی تعریف کی۔

عالمی انسانی ہمدردی کے کارکن  پروفیسر محمد آفندی صالح، نے بھی دنیا میں انصاف اور آزادی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے ملائیشیا کی حکومت کے عزم کا سراہنا  کیا، اور کہا کہ کھیل بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے ،انھوں نے ایک پریس ریلیز میں  مزید کہا کہ ہمیں قاتلوں کے ساتھ ورزش نہیں کرنی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی بادشاہ کے بیٹے پر فوج کے خلاف غداری کا الزام

🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان میں جنگ کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیے جانے

سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سیکریٹری سپریم کورٹ بار

🗓️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے سینیٹ سے

عمران خان میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

🗓️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

اسرائیل کا آئرن ڈوم ایک ناکام منصوبہ ہے: الاہرام رپورٹ

🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:رپورٹ کے تسلسل میں صیہونی حکومت کے 13 چینل کی معلومات

عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!

🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطلب

یروشلم میں شہادت طلبانہ کاروائی میں ایک صہیونی زخمی

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں جھڑپیں بڑھتے ہی

صیہونی حکومت کی نتساریم محور سے پسپائی کی اہمیت

🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست کی فوج کی محور نتساریم سے پسپائی تل ابیب

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

🗓️ 2 اگست 2021مظفر آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے