?️
سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ اس ملک کے اکثر شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں عنقریب حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانا پڑیں گے۔
امریکی کانگریس سے وابستہ جریدے ہل نے شیکاگو یونیورسٹی کے اداے انسٹیٹیوٹ آف پولیٹکس کی جانب سے کیے جانے والے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکیوں کی اکثریت حکومت کو کرپٹ سمجھتی ہے اور تقریباً ایک تہائی لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید مستقبل قریب میں انہیں حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانا پڑیں گے۔
سروے رپورٹ کے مطابق ریپبلکنز اور مستقل افراد کی دو تہائی تعداد نے کہا ہے کہ امریکی حکومت عام آدمی کے خلاف کرپٹ اور دھوکہ باز ہے، ۵١ فیصد افراد جنہوں نے اس رائے کی تصدیق کی ہے، لبرل ہیں، جریدے کے مطابق سروے میں شریک مجموعی افراد کی ۲۸ فیصد منجملہ وہ ۳۸ فیصد نے بھی جن کے پاس اسحلہ ہے اس نظریے کی تصدیق کی ہے کہ شاید عوام جلد ہی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے جبکہ ۳۵ فیصد ریپبلکنز اور ۳۵ فیصد کے قریب مستقل افراد اس نظریے سے اتفاق نظر رکھتے ہیں اور ڈیموکریٹس میں سے ہر پانچ افراد میں سے ایک نے اس نظریے کی تصدیق کی ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق پورے امریکہ کی سطح پر کنزویٹو اور لبرلز کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں اور ایک چوتھائی امریکی کہتے ہیں کہ انہوں نے سیاست کی وجہ سے اپنے دوستوں کو گنوا دیا ہے۔ ۷۰ فیصد سے زائد ریپبلکنز اور ۷۰ فیصد سے زائد ڈیموکریٹس نے تصدیق کی ہے کہ ان کی مد مقابل پارٹی اور افراد عموماً ایسے غنڈے ہیں کہ جو مخالفین پر اپنے سیاسی خیالات تھوپنا چاہتے ہیں۔
سروے کے نتائج کے مطابق امریکی عوام کی نصف تعداد کا ماننا ہے کہ ان کے مد مقابل افراد ان ذرائع کی وجہ سے جہاں سے وہ اپنی اطلاعات حاصل کرتے ہیں، سیاست کے بارے میں غلط معلومات رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جی میل میں نیا فیچر
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی ای میل کمپنی گوگل نے
اگست
صیہونی حکومت پر طوفان الاقصیٰ کے خاموش اثرات
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے بعد صیہونی حکومت کو ایک خاموش بحران
اپریل
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم
نومبر
چینی فوج میں تبدیلی کی لہر؛ جدیدیت کی راہ پر کمانڈ سٹرکچر کی دوبارہ ترتیب
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: سدرن چائنا مارننگ پوسٹ نے تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے
مئی
پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس باختہ کر دیا
?️ 16 اگست 2025پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس
اگست
کورونا وائرس اور پاکستان پر سفری پابندیاں
?️ 25 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے
اپریل
کیا تل ابیب خطے میں ایران کے خلاف اتحاد بنانے میں کامیاب ہو جائے گا؟
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: جیسا کہ جولائی کے وسط میں امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
امریکی پابندیوں کے باوجود ہم ایران کے ساتھ تجارت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں: ماسکو
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے آج بدھ
مئی