?️
ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم
لبنان کے نائب وزیرِاعظم طارق متری نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل پر اعتماد نہیں کرتے اور اس بی اعتمادی کی بنیادی وجہ وہ اقدامات ہیں جو یہ رژیم غزہ میں کر رہی ہے۔
الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے طارق متری نے بتایا کہ امریکہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی معاہدے کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان خدشات کو سمجھتے ہیں کہ اگر حزب اللہ کو غیر مسلح کر دیا گیا تو اسرائیل اپنی جارحیت جاری رکھ سکتا ہے۔
متری نے کہا کہ حزب اللہ کی قیادت سے ہماری بات چیت جاری ہے، ہمارے اختلافات بڑے نہیں ہیں اور ہم فوج کی حمایت پر متفق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہونا چاہیے، قابض افواج کو پیچھے ہٹنا اور قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو مسلح جھڑپوں میں نہیں بدلنا چاہیے اور واضح کیا کہ حزب اللہ کا اسلحہ طاقت یا جھگڑے کے ذریعے نہیں چھینا جائے گا۔ متری کے مطابق حزب اللہ اس اصول سے متفق ہے کہ اسلحہ صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے، البتہ طریقۂ کار اور وقت پر اختلاف موجود ہے۔
حال ہی میں لبنانی حکومت نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ سال کے اختتام تک ایسا منصوبہ تیار کرے جس کے تحت اسلحہ صرف ریاست کے کنٹرول میں ہو اور مزاحمتی تنظیموں کو غیر مسلح کیا جائے۔
تاہم حزب اللہ نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رہیں گے، وہ اپنے ہتھیار سونپنے کے کسی بھی ٹائم ٹیبل کو قبول نہیں کرے گی۔ تنظیم نے وزیراعظم نواف سلام کی حکومت کے فیصلے کو بڑا سیاسی غلط قدم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات کی رات بیروت میں ہزاروں افراد حزب اللہ کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے اس منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مشہور خبریں۔
کیا جنگ بندی کے بعد بھی جنگ جاری رہے گی؟
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے جنگی وزیر یوف گیلنٹ نے جمعرات کی شام
نومبر
الحدیدہ پر حملہ، اسرائیل کی یمن میں مسلسل ناکامیوں کا اظہار
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی
جولائی
حماس کے پاس اب بھی ہزاروں مجاہدین موجود ہیں:صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 27 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نہ صرف
اپریل
ترکی یونان کشیدگی کے درمیان امریکہ میں لڑاکا طیاروں کی فروخت کا بازار گرم
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے ترکی کو F-16 لڑاکا
جولائی
عدالتیں خلاف قانون ریلیف نہیں دے سکتیں، سپریم کورٹ
?️ 22 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ عدلیہ
اکتوبر
امریکہ کی چین کا مقابلہ کرنے کے لیے ہتھیاروں کی فروخت میں تیزی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون چین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اتحادیوں کو
ستمبر
جو سیکشن لگائے گئے، سزا سنائی گئی اس سے شاہ محمود قریشی کا تعلق ہی نہیں، عدالت
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف
اپریل
امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تباہ کن انداز
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا کہ
اکتوبر