ہمارے میزائلوں کی درستگی اور طاقت ہر روز بڑھ رہی ہے:الحوثی

انصاراللہ

?️

سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمارے عوام کی مزاحمت اور استقامت نے دشمن کو مایوس کیا اور مختلف ممالک اس مزاحمت سے حیران رہ گئے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے تاکید کی ہے کہ سعودی امریکی اتحاد کی جارحیت کے آٹھویں سال میں ہم مشکل مراحل اور چیلنجوں سے گزر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ حجہ نے روز اول سے ہی جارحیت کے خلاف جنگ میں ایک عظیم اور فیصلہ کن کردار ادا کیا اور وطن کے دفاع میں ایک ہزار شہداء کی قربانیاں دیں،عبدالمالک الحوثی نے زور دے کر کہا کہ دشمنوں کو امید تھی کہ ہمارے عوام حملوں کی بھاری مقدار کی وجہ سے الجھن کا شکار ہو جائیں گے، لیکن وہ یمنی باشعور عوام کے اور غرمنتظر ردعمل سے حیران رہ گئے۔

الحوثی نے کہا کسی بھی قوم کا ردعمل ایمان، مزاحمت، استقامت، جوش، حمایت اور بلند حوصلے سے پیدا ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دشمن محاصرے کے ذریعے عوام کو مشتعل کرنا چاہتے تھے اور اپنے رد عمل کو اندر ہی اندر پہنچانا چاہتے تھے، لیکن دشمن کو پروپیگنڈہ جنگ میں فتنہ بھڑکانے کی تمام طرح کی سازشوں کے ساتھ شکست ہوئی اور عوامی بیداری کی سطح کو دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔

الحوثی نے کہا کہ ہم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور انشاء اللہ ہم بقیہ راستے کا سفر کر لیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

ایران امریکہ مذاکرات؛ 4 چیزوں پر ٹرمپ کا اتفاق 

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عمان میں اسرائیلی وزیر

عمران خان نے کبھی موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، فواد چوہدری

?️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری

ہم یمن کے تنازع کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ گہری بات چیت کر رہے ہیں: ریاض

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ملک نے یمن

ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں اردگان کو بھاری شکست کیسے ہوئی؟

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بلدیاتی انتخابات میں اردگان کے اتحادی ایسے حالات میں ہار

اب ہم کیف کی امداد پر رقم خرچ نہیں کریں گے: ٹرمپ

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابقہ موقف کو دہراتے

محکمہ داخلہ کی ہدایت پر افغان شہریوں کی باعزت اور منظم واپسی کیلئے نئی مہم کا آغاز

?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم

اسد عمر میں اہل کراچی کو بڑی خوشخبری سنا دی

?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی

تیسرا فریق ہم پر کنٹرول کرنے کی خواہش رکھتا ہے:بیرسٹر اعتزاز احسن

?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ تیسرا فریق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے