ہماری سکیورٹی فورسز کو فوٹوشاپ بھی ٹھیک سے نہیں آتا: سعودی حزب اختلاف

سعودی

?️

سچ خبریں:سعودی سکیورٹی فورسز کے ٹویٹر کے سرکاری صفحے پر سعودی سکیورٹی فورسز نمائش کی تصویر کی اشاعت پر حزب اختلاف کی طرف سے ان کا مذاق اڑایا گیا ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ شائع شدہ تصویر کو فوٹو شاپ کے ذریعہ ایڈیٹ کیا گیا ہے اور بھی اچھی طرح نہیں کرسکے ،واضح رہے کہ اس تصویر میں ایک سکیورٹی گارڈ عجیب و غریب انداز میں آسمان پر کودتا ہوا اور دوسری طرف سے نیچے آنے کا ارادہ کرتا ہوا نظر آتا ہے، سعودی حزب اختلاف نے لکھا ہے کہ اس طرح کی حرکتوں کے زریعہ سکیورٹی فورسز اور سعودی انتظامیہ  اپنی کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ "

سعودی عرب کیی حزب اختلاف کی معروف لیڈر لجین الهذلول کی بہن لینا الهذلول نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ خدا نہ کرے آپ نے ہمیں تباہ کر دیا اور پینٹ پروگرام کے ذریعہ تصوریں ڈیزائن کر رہے ہیں،آپ کو کچھ بھی آتا کم سے کم فوٹوشاپ میں تو بہتر کام کرسکتے تھے،کم از کم انگلیوں اور پیروں کے درمیان سفید جگہ کو تو اچھی طرح ایڈٹ کر دیتے،تاہم آپ مطمئن رہیے کہ ملک کی سلامتی محفوظ لوگوں کے ہاتھ میں ہے !!” کچھ صارفین نے یہ بھی لکھا ہے کہ سعودی حکومت کی فوج اور سکیورٹی فورسز اپنے مخالف ،عوام اور عام شہریوں کے خلاف دبانے کے لئےتو پوری طرح تیار رہتی ہیں لیکن وہ سرحدوں سے باہر (یمن کا حوالہ دیتے ہوئے) پھنس جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی سکیورٹی کی تنظیم کو شاہ سلمان کے حکم سے وزارت داخلہ سے الگ کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ براہ راست ان کے کنٹرول میں آگئی ،اس کے بعدسعودی حکومت کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم سلامتی کے بجائے جبر کا ایک آلہ کار بن گئی ہے جس کو اس ملک کی عوام کو دبانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

 

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

حقیقی ترقی وہی ہے، جس سے غریب مستفید ہو۔ مریم نواز

?️ 28 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حقیقی

نیتن یاہو "شباک” کی سربراہی کے لیے کس کا انتخاب کریں گے؟

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں:  اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کے سربراہ رونن بار

روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 17 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں)  روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے

لبنان سے معاہدہ ایک بڑی غلطی ہوگی:صیہونی وزیر داخلہ

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 17 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) اردن کے فرمانروا اور اردن کی مسلح افواج کے

ہندوستان اور برطانوی فوجی تعاون کو بڑھانے کے معاہدے پر دستخط

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:  جمعہ کو ہندوستان کے دورے کے دوران برطانوی وزیر اعظم

کیا امریکہ خلائی جنگ کے لیے تیار ہے؟: واشنگٹن ٹائمز

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سائنس فکشن کی کہانیاں اب عسکری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے