?️
سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ آپریشن روم کے ایک ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم قدس اور فلسطین کی فوج ہیں اور ہمارا ہاتھ ہمیشہ ٹریگیر پر ہوتا ہے، یروشلم، مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں کے باشندوں سے 1948 کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
العربی الجدید نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ آپریشن روم کے ایک ترجمان نے جمعہ کی شب غزہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں فلسطین کے مختلف علاقوں کے باشندوں سے صیہونی حکومت کو ناقابل فراموش سبق سکھانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت اپنے مشترکہ آپریشن روم کے ذریعے آج بھی فلسطینی قوم کے لیےقابل بھروسہ ہے نیز یہ القدس، مسجد اقصیٰ جیسے مقدس مقامات کے لیے ایک مضبوط قلعہ، ایک مضبوط سہارا اور ڈھال کی طرح ہے اور رہے گی نیز اس کے لیے پرعزم اور وفادار رہے گی۔
فلسطینی عہدیدار نے تاکید کی کہ ہم قدس اور فلسطین کی فوج ہیں، ہمارا نقطہ نظر واضح ہے، ہمارا ہتھیار ہمیشہ تیار ہے اور ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے،غزہ میں مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ آپریشن روم کے ترجمان نے مغربی کنارے اور یروشلم میں صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کے خلاف فائرنگ نیز پورے فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے تعاقب کی تعریف کی۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے زوال کو بھی قریب قرار دیا اور کہا کہ مسجد الاقصی کو نقصان پہنچنا، بیت المقدس کے باشندوں کے خلاف دشمن کے جرائم میں اضافہ اور جھوٹے بہانوں سے ہماری قوم کے مقدس مقامات کی بے حرمتی اس مسئلے کی نشاندہی کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
چین میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:چین کی قومی نشریاتی کارپوریشن نے جمعرات کی شام اعلان کیا
فروری
ویوو کا جلد ہی ایس سیریز کے دو نئے موبائل فون متعارف کرانے کا اعلان
?️ 21 دسمبر 2021بیجنگ( سچ خبریں) چینی موبائل کمپنی ’ویوو‘ جلد ہی ’ایس‘ سیریز کے
دسمبر
امریکا کو فوجی اڈے دینے سے عمران خان کے انکار کی اہم وجوہات
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے فوجی اڈوں کی درخواست
جون
تنقید کرنے والے اپنے صوبے میں کام کر لیتے تو متاثرین کا بھلا ہوتا، مریم نواز
?️ 28 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےکہا ہے کہ
ستمبر
برکس اجلاس کے اہم ترین نکات
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:اس اجلاس کے آخری بیان میں، برکس گروپ نے اس گروپ
اگست
شمالی محاذ پر صیہونیوں کے دھماکوں سے دہشت
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے چند گھنٹے قبل اعتراف کیا تھا کہ
جولائی
داعش طالبان حکومت کے لیے چیلنج
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے
مارچ
44 سال بعد شہید صدر کے قاتل کی پہچان
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شہید محمد باقر الصدر کے قتل کے مرکزی ملزم سعدون
فروری