?️
سچ خبریں:الجزائر نیشنل لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل نے صہیونی حکومت کے ساتھ مراکش کے تعلقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک افریقہ میں اسرائیلی منصوبوں کی مخالفت کامرکز ہے۔
الجزائر نیشنل لبریشن فرنٹ (حکمران جماعت) کے سکریٹری جنرل ابو الفضل نے المیادین چینل کو بتایا کہ اسرائیل الجزائر کے خلاف پراکسی جنگ کی قیادت کر رہا ہے جس کے بعد الجزائر کی پارلیمنٹ نے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو منطقی سمجھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الجزائر افریقی خطے میں اسرائیلی منصوبوں کے خلاف مزاحمت اور مخالفت کا محور ہے اور ہمارا ملک افریقی علاقے میں اسرائیلی منصوبوں کی براہ راست مخالفت میں ہے، انہوں نے صہیونی حکومت کی افریقہ میں گھسنے اور الجزائر کے خلاف اس پراکسی جنگ کی قیادت میں مراکش کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے زور دیا کہ بدقسمتی سے مراکش نے اس تباہ کن کردار کو اپنا لیا ہے۔
واضح رہے کہ کلالجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے مراکش کے ساتھ اپنے ملک کے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ الجزائر مراکش کی یکطرفہ پالیسیوں کی مذمت کرتا ہے اور مراکش کے رہنما دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے بحران کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ مراکش کی دشمنانہ کاروائیوں کا تازہ ترین معاملہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ملک سے الجزائر کے خلاف دینے والے بیانات ہیں۔
واضح رہے کہ 1948 کے بعد سےاسرائیلی وزیر کا ایک عرب ملک سے بیٹھ کر دوسرےعرب ملک کے خلاف معاندانہ بیان دینے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، مراکش کے وزیر اعظم سعد الدین عثمانی نے بھی الجزائر اور ان کے ملک کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے کل رات کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس حالیہ صورتحال پر بہت افسوس ہوا ،تاہم ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ عنقریب ہی اس مسئلے سےگے نکل جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
شام کے ساتھ ترکی کی خیانت نیا طریقہ
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک وزیر دفاع Yashar Güler نے اتوار کے روز ایک پریس
دسمبر
اکتوبر 1973 کی جنگ سے لے کر طوفان الاقصی تک صیہونیوں کی شکست کیسے ممکن ہوئی؟
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: اکتوبر 1973 کی جنگ کے پچاس سال بعد فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
ٹرمپ کے گھر سے میکرون کی نجی فائل کی دریافت
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی
اگست
خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی
جنوری
ایران اور روس کے تعلقات سے نیتن یاہو کی نندیں حرام
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے بینجمن نیتن یاہو نے
جون
ہم امریکا کا انتظار نہیں کرتے اب اس کی ضرورت نہیں
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماء نیوز
جنوری
گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ شروع
اگست
کیپیٹل مارکیٹ کو ماحولیاتی پائیداری کیلئے متحرک بنانے کی منصوبہ بندی کا فیصلہ
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کیپیٹل مارکیٹ کو ماحولیاتی پائیداری
مارچ