ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا

اسرائیلی فوج

?️

ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا

الجزیرہ کے مطابق، اسرائیل کے مختلف شعبوں کے فوجی اور افسران طویل جنگ اور فوجی قیادت میں متنازعہ تقرریوں کے باعث اپنی رخصتی میں تعجیل چاہتے ہیں۔ یہ صورتحال فوج میں گہرے عدم اطمینان اور ذہنی دباؤ کی نشاندہی کرتی ہے اور مستقبل میں اسرائیلی فوج کی صلاحیت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیلی پارلیمنٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ۱۸ ماہ کے دوران خودکشیوں اور خودکشی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ کے دوران ۲۷۹ فوجیوں نے خودکشی کی کوشش کی، جن میں ۴۰ کیسز جان لیوا ثابت ہوئے۔ ۲۰۱۷ سے ۲۰۲۵ تک کل ۱۲۴ فوجیوں نے خودکشی کی، جن میں ۶۸ فیصد حاضر سروس، ۲۱ فیصد ریزرو اور ۱۱ فیصد مستقل افسران شامل ہیں۔ ۲۰۲۳ سے ریزرو فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

غزہ جنگ کے دوران فوجیوں کی ذہنی صحت بری طرح متاثر ہوئی اور لڑاکا یونٹس کے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح ۷۸ فیصد تک پہنچ گئی۔ صرف ۱۷ فیصد فوجیوں نے دو ماہ قبل کسی فوجی ماہر نفسیات سے ملاقات کی تھی، جو نفسیاتی مدد کے نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

فوجیوں کی ذہنی صحت پر اثرات کی وجہ سے اکثر خودکشی کے واقعات طویل تعیناتی، خوفناک مناظر دیکھنے اور ساتھیوں کی ہلاکت سے منسلک ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ردعمل میں افسران کی تربیت اور ذہنی دباؤ کی نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا ہے اور ۲۰۰ مستقل اور ۶۰۰ ریزرو ماہرین نفسیات کو تعینات کیا ہے۔ تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر جنگ کے نفسیاتی اثرات کا بروقت علاج نہ کیا گیا تو خودکشیوں اور فوج چھوڑنے کی نئی لہر اسرائیلی فوج کے لیے سنگین بحران بن سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

الیکشن شفاف نہ ہوئے تو زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے، سراج الحق

?️ 3 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ

چینی صدر کی وزیر اعظم سے ملاقات، معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی مدد کی یقین دہانی

?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی

صالح العروری کے قتل کے بعد صیہونی حکومت چوکس 

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے

ملک میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے

?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی

حماس کا خاتمہ ناممکن: صیہونی جنرل

?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل آئزک برک نے کہا

سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان ریاض میں سرکاری ملاقات

?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں:محمد بن سلمان، سعودی عرب کے ولی عہد اور اولاف

شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید

?️ 10 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ

کیا بیروت ایئرپورٹ پر اسرائیل کا قبضہ ہے؟عطوان

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:علاقائی امور کے ایک ماہر اور تجزیہ کار نے بیروت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے