?️
کینیڈا فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے
کینیڈا کی حکومت، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے انکار کی صورت میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق، اگر اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کرے، تو اوٹاوا اس اقدام کو ایک اسٹریٹجک فیصلہ کے طور پر اپنا سکتی ہے۔
الجزیرہ نے کینیڈین میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کینیڈا فلسطین کو بطور ملک تسلیم کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہا ہے، خاص طور پر اگر اسرائیل فائر بندی کے مطالبات کو مسترد کرتا رہے۔
وزارت خارجہ کینیڈا نے اپنے ایک حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ "دو ریاستی حل” کی مکمل حمایت کرتا ہے اور جب حالات ایک پائیدار امن کی جانب پیش قدمی کریں، تو وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے:
"کینیڈا ایک ایسی دو ریاستی راہ حل کا حامی ہے جو براہِ راست مذاکرات کے ذریعے حاصل ہو اور جو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے سلامتی، وقار اور خوشحالی کی ضمانت دے۔”
دوسری جانب، کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور بغیر کسی رکاوٹ کے ترسیل پر زور دیتے ہوئے، بند گزرگاہوں اور امدادی رکاوٹوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
کینیڈا کے اندر بھی دانشور اور سیاسی تجزیہ کار حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ فلسطین کے معاملے پر زیادہ واضح اور ٹھوس مؤقف اختیار کرے۔ معروف جریدہ Policy Options نے اپنے ایک مضمون میں تحریر کیا:
"اب وقت آ گیا ہے کہ کینیڈا فلسطین کو تسلیم کرے۔ موجودہ صورتحال یہ ظاہر کر رہی ہے کہ سفارتی خاموشی اور غیر فعال پالیسی اب مزید قابل قبول نہیں رہی۔”
چند روز قبل، کینیڈا نے 25 دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں فوری جنگ بندی کی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ اگر کشیدگی جاری رہی تو دستخط کنندگان مزید ٹھوس اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ یہ بیان یورپی ممالک کے اشتراک سے جاری کیا گیا، جس کی توثیق کینیڈین وزارت خارجہ نے بھی کی۔
اگرچہ ملک کے اندر عوامی دباؤ اور بعض ترقی پسند جماعتیں فوری طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں، لیکن بظاہر کارنی حکومت اب تک احتیاط کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور کسی جلد بازی سے گریز کر رہی ہے۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں اسرائیل کی جارحیت پر بڑھتی ہوئی تنقید اور فلسطینی ریاست کے حق میں آوازیں شدت اختیار کر رہی ہیں
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
لبنان کی سرحد پر صیہونی جاسوس خواتین یونٹ کا کیا کردار ہے؟
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: اتوار کے روز ایک صہیونی اخبار نے جاسوسی اور فوجی
نومبر
وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی گئی
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی
دسمبر
ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور سرکاری چھٹی والے دن بند رہیں گے
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر
مارچ
چین کی امریکہ کو دھمکی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے تائیوان
مئی
پنجاب حکومت کا وفاق کو سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس کرنے سے انکار
?️ 21 ستمبر 2022 لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے لاہور
ستمبر
اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
اگست
غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا اصلی ذمہ دار کون ہے؟ حماس کے اعلی عہدیدار
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے
اکتوبر
کورونا:کیسز کی یومیہ شرح میں دن بدن اضافہ
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل
جنوری