?️
سچ خبریں: مراکش کی حکومت کے ایک سرکاری ذریعے نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ مراکش کے بادشاہ نے ایمانوئل میکرون کو اس ملک کے دورے کی دعوت دی تھی۔
مراکش کی حکومت کے ایک سرکاری ذریعے نے المغرب العربی نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے آئندہ دورہ مراکش کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں حکومت کے شیڈول میں شامل نہیں ہیں اور اس سلسلے میں کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مراکش زلزلہ کی صورتحال اور بین الاقوامی امداد
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے الفاظ سے حیران ہیں،یہ اقدام یکطرفہ اقدام ہے اور فرانسیسی وزیر خارجہ نے بغیر مشاورت کے دوطرفہ معاملے پر بات کرنے کا خود کو حق دیا ہے۔
یاد رہے کہ بی ایف ایم چینل سے گفتگو میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ میکرون مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق مراکش میں آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد اس ملک کے بادشاہ کی جاجب سے فرانسیسی صدر کی کال کو مسترد کرنے اور پیرس کی امداد کو قبول نہ کرنے کے بعد یہ دعوی سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان کے دارالحکومت جاتے وقت میکرون نے طیارے مراکش میں آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد اظہار تعزیت کے لیے اس کے بادشاہ سے بات کرنے کے لیے فون کرنے کو کہا لیکن محمد ششم نے کوئی جواب نہیں دیا۔
مزید پڑھیں: کیا فرانس میں خانہ جنگی ہونے جا رہی ہے؛فرانسیسی سیاستدان کی زبانی
سوربون یونیورسٹی کے تاریخ دان اور پروفیسر پیئر ورمیرین کا خیال ہے کہ مراکش کی بادشاہی کا یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی سرد مہری کی واضح علامت ہے۔


مشہور خبریں۔
عازمین حج کے لیے سعودی ایئر لائنز کی تعداد میں اضافہ
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی ایئرلائنز کے سرکاری ترجمان نے اس سال حج کے سیزن
مئی
کیا جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر مذاکرات
اگست
ترک تجزیہ کار کے مطابق انقرہ کی اسرائیل فہمی
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: ترکی کے معروف تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ اردوغان
جون
امریکہ میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ
?️ 27 اگست 2025امریکا میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ سی این این
اگست
هیثم بن طارق کے دورہ سعودی عرب کے معاشی اور غیر معاشی اہداف
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:عمان کے سلطان اپنے ملک کے معاشی مسائل کے حل کے
جولائی
امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ پر بم حملے کی کوشش، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 19 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ پر
مارچ
ایران پر حملے کیلئے فضائی، زمینی یا بحری حدود فراہم نہیں کی، پاکستانی حکام کی وضاحت
?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی
جون
سعودی عرب کی صنعا کے ہوائی اڈے پر ایک بار پھر بمباری
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے کئی بار محصور صنعا کے ہوائی اڈے کو
فروری