?️
سچ خبریں: صیہونی عبرانی عیدیں صیہونی مخالف مزاحمتی کاروائیوں کے خوف کے ساتھ منائیں گے۔
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبرانی عیدوں کے دوران 5 ہزار اسرائیلی پولیس فورس مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں موجود رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکام کیوں شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں؟
اس بنا پر صیہونی حکومت کی پولیس عبرانی عیدوں کے آغاز کے ساتھ ہی مغربی کنارے کی مختلف صیہونی بستیوں میں سرحدی محافظوں اور صیہونی حکومت کی پولیس کی موجودگی میں اضافہ کرے گی۔
صیہونی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کی 5000 پولیس فورس عبرانی عیدوں کے دوران صہیونی بستیوں، تجارتی مراکز اور پرہجوم تفریحی مقامات کے مرکز میں موجود رہے گی۔
صیہونی حکومت کی شاباک سکیورٹی سروس نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسے یہودیوں کی عیدوں کے دوران صیہونی مخالف کاروائیوں کے امکان کے بارے میں سینکڑوں انتباہات موصول ہوئے ہیں۔
صیہونی چینل کان نے بھی اطلاع دی ہے کہ صہیونی پولیس نے ہر یہودی عبادت گاہ میں مسلح فورس تعینات کر دی ہے اور بم ڈسپوزل ماہرین بھی پرہجوم علاقوں بالخصوص مقبوضہ یروشلم کے پرانے حصے میں موجود ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اسرائیلی پولیس کے چیف انسپکٹر یعقوب شبتائی کی درخواست کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی پولیس یافا، اللد، عکا، قدس اور وادی عارہ کے شہروں میں جہاں صیہونی آباد کار اور فلسطینی دونوں موجود ہیں، اپنی افواج میں اضافہ کرے گی۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مشین رک چکی ہے: سعد اللہ زارعی
صہیونی پولیس کے منصوبے کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے یروشلم کے پرانے حصے بالخصوص دیوار براق کی طرف جانے والے راستوں پر چوکیاں قائم کی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
اردنی بغاوت میں ملوث سعودی کارندوں کو قید کی سزا
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اردن کی قومی سلامتی کی عدالت نے آج اس ملک میں
جولائی
دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم
?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
واشنگٹن ایف بی آئی دفتر کے قریب فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے دفتر کے
مئی
ایران میں اسرائیل کو شکست دینے کی صلاحیت
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اربیل میں
مارچ
ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، شائستہ لودھی
?️ 4 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے مطابق مقبولیت اور
مارچ
نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کی فریاد
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی نیوز سائٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی
فروری
غزہ پر بمباری کھلی جارحیت:اقوام متحدہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین میں انسانی حقوق کی نگراں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ
اگست
عراق کےاربیل شہر میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح عراق
جولائی