?️
سچ خبریں: معروف امریکی صحافی نے جمعرات کو باخبر اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جلد ہی اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کی پٹی کے قلب میں ایک اور ہیروشیما واقع ہونے والا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشہور امریکی صحافی سیمور ہرش نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بغیر ہیروشیما جیسا منظر نامہ دہرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ۔
ہرش نے اسرائیلی فوج کے مستقبل کے منصوبوں سے واقف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ شہر ایٹمی ہتھیاروں کا سہارا لیے بغیر ایک اور ہیروشیما بننے کے دہانے پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ اور مغربی پٹی شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
مشہور امریکی صحافی نے سوشل پلیٹ فارم”سب اسٹیک” (X پلیٹ فارم کی طرح) کے ذریعے رپورٹس اور شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل جلد ہی غزہ کی پٹی پر اپنا زمینی حملہ کرے گا جس کا مقصد غزہ میں حماس کے باقی ماندہ ہر ایک عنصر کو ختم کرنا ہے اس لیے کہ صیہونیوں کا کہنا ہے کہ وہ حماس کا صفایا کریں گے اور ان میں سے کسی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔
ہرش نے نشاندہی کی کہ نیتن یاہو کا منصوبہ حماس کے عناصر کو تباہ کرنے کے لیے فوجی آپریشن کرنا ہے۔
یاد رہے کہ فلسطینی مجاہدین نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں مسجد الاقصی کی بے حرمتی،فلسطینیوں کے قتل پر مبنی قابض حکومت کے مسلسل جرائم کے جواب میں طوفان الاقصی آپریشن کے ذریعے درجنوں میزائلوں سے مقبوضہ القدس حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: فلسطینی شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ
اس کارروائی کے دوران صیہونی حکومت کے اعلان کے مطابق 1400 اسرائیلی ہلاک اور 3000 سے زائد افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ اس حکومت نے اپنی تاریخ میں ایسی ناکامی کبھی نہیں دیکھی۔


مشہور خبریں۔
عوام کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے
?️ 13 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
مئی
”قرار داد الحاق پاکستان“کشمیریوں کے جذبات و احساسات کی ترجمان ہے، مسرت عالم
?️ 19 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیرقانونی طور پر نظر
جولائی
مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کیلئے بلامقابلہ جے یو آئی (ف)کے امیر منتخب
?️ 29 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کےلیے بلامقابلہ ایک بار
ستمبر
ہمارا ہر دن ماں کی محبت سے معمور ہونا چاہئے:عثمان بزدار
?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماں سے محبت کے اظہار کے
مئی
داعش کی خراسان شاخ کا سرغنہ زندہ ہے یا مردہ؟!
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ داعش کی خراسان شاخ
جون
پیپلزپارٹی حکومت کا کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ
?️ 23 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) نگران حکومت سندھ کی جانب سے جنوری میں قوم
مارچ
نیویارک کی عدالت کے فیصلہ پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف
فروری
فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے دی
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری
نومبر