?️
سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا کہ امریکہ نیٹو کے دوسرے رکن ممالک کے فوجیوں کو آسانی سے ہلاک ہونے کے لیے بھیج دیتا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی قومی سلامتی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نیٹو کے دیگر رکن ممالک کے فوجیوں کی جان کو آسانی سے خطرے میں ڈال دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا امریکہ اور نیٹو پر یوکرین میں اسلحہ اور فوج بھیجنے کا الزام
روس کی قومی سلامتی کونسل نے نیٹو پر امریکہ کے تسلط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اپنے فوجیوں کی جان کو خطرے میں ڈالے بغیر نیٹو کے دوسرے رکن ممالک کے فوجیوں کو آسانی سے موت کے منھ میں ڈھکیل دیتا ہے۔
اس کونسل نے مغربی ممالک کی جانب سے دوسرے ممالک پر ان کی اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے کے دباؤ ڈالنے کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ، انگلینڈ اور فرانس کے سفیروں نے دوسرے ممالک کے وفود کو مجبور کرنے کی کوشش کی کہ وہ روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکیورٹی اجلاس میں شرکت نہ کریں۔
روس کی قومی سلامتی کونسل نے روس میں بعض ممالک کی جاسوسی سرگرمیوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ گزشتہ برسوں میں غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینکڑوں کارندوں اور دیگر افراد جو روس اور اس کے شراکت داروں کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، کی کارروائیوں کو بے اثر کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی بالادستی کیوں کم ہو رہی ہے ؟
اس روسی سکیورٹی ادارے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے اور اس میں تبدیلی کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو وسعت دینا اور اس میں بعض ایشیائی، افریقی اور جنوبی امریکی ممالک کو شامل کرنا انتہائی ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں ایک سیاسی ہلچل؛ پارلیمانی نظام کی واپسی کا امکان
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی متنازع
مارچ
سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے عالمی تیل منڈی پر اثرات
?️ 13 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں کے بعد
اپریل
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے
جولائی
قاہرہ تل ابیب سے ناراض ہے:اسرائیل ٹایمز
?️ 13 دسمبر 2025 قاہرہ تل ابیب سے ناراض ہے:اسرائیل ٹایمز اسرائیلی اخبار ٹائمز آف
دسمبر
پی آئی اے نے افغانستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) نے
اگست
سفارتکاری کے راستے کھلے ہیں:ایران
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیٹرین کالونا کے
جولائی
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا الارم بج گیا
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے کانگریس کے اسپیکر کیون میکارتھی
ستمبر
انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً
اپریل