کیا اسرائیل کو غزہ میں فتح ہوئی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

شکست

🗓️

سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا کہ صہیونی غزہ میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہیں۔

صہیونی اخبار Ha’aretz نے فلسطینی مزاحمت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

Haaretz اخبار نے ایک کالم میں اعتراف کیا کہ یہ نہیں کہنا چاہئے لیکن کوئی چارہ نہیں ہے، ہم ناکام ہو چکے ہیں، مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نیتن یاہو نے غزہ میں اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے؟

اس صہیونی اخبار نے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ہم جنگ ہار گئے، یہ ایک واضح نتیجہ ہے جس پر تمام اسرائیلی پہنچ چکے ہیں۔

Haaretz کے کالم نگار نے زور دے کر کہا کہ اس شکست کی تلخی کی وجہ سے صیہونی خود سے جھوٹ بول رہے ہیں، اس سے قبل صہیونی ویب سائٹ والہ نے اعتراف کیا تھا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے آغاز کو چھ ماہ گزر چکے ہیں اور خان یونس سے صیہونی افواج انخلاء کر رہی ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ اس حکومت کو کوئی فتح حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

صیہونی والہ ویب سائٹ نے مزید کہا کہ مطلق فتح ایک کھوکھلا نعرہ ہے، فوج کا تجربہ بالخصوص زمینی کاروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی افواج ہمیشہ واپس آنے میں کامیاب رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں زیادہ کامیابیاں حماس کو ملی ہیں یا اسرائیل کو؟صیہونی کنیسٹ رکن کا اعتراف

عبرانی اخبار Ha’aretz نے یہ خبر بھی دی کہ صہیونی فوج نے اپنے اہم مقاصد حاصل کیے بغیر خان یونس سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا۔

مشہور خبریں۔

امریکی سینیٹرز کا خط غزہ کے لیے انسانی امداد کی تحقیقات کے لیے

🗓️ 7 مئی 2025سچ خبریں: چھ امریکی سینیٹرز نے امریکی حکومت کے احتساب کے دفتر

یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی قرارداد کا مسودہ منگل کو پیش کیا جائے گا  

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں

ٹیسلا فیکٹری کے پردے کے پیچھے نسل پرستی، امتیازی سلوک اور خواتین کی ہراسانی

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے کیلیفورنیا میں واقع ٹیسلا پلانٹ میں نسل

امریکہ کی یمنیوں کے بجائے سعودی جارحوں کی حمایت

🗓️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے یمن پر جارحیت کے سلسلہ میں سعودی

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

🗓️ 2 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک

روس اور چین کے درمیان فوجی تعاون مضبوط ہو رہا ہے: پیوٹن

🗓️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن

وزیرا عظم نے کسانوں کی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں

🗓️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زرعی

وزیر اعظم کی پی آئی اے کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت

🗓️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے