?️
سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے یمنی وزارت خارجہ نے عرب حکومتوں سے کہا کہ وہ ان مجرموں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے باز رہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی قومی نجات حکومت سے وابستہ اس ملک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جانب سے آباد کاروں کی حمایت اور صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی:صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے جرم سے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں نیز صیہونی دشمن اس طرح کی جارحیت کا سہارا لے کر مقبوضہ فلسطین کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ صیہونی حکومت سخت ردعمل اور طاقت کی زبان کے علاوہ اپنے جرائم سے باز نہیں آئے گی، وہ بین الاقوامی تنظیمیں جنہوں نے گذشتہ برسوں میں صیہونی حکومت کے جرائم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ،عالمی سطح پر امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے نتائج کی ذمہ دار ہیں۔
یمن کی وزارت خارجہ نے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والی عرب حکومتوں سے کہا کہ وہ اپنی قوموں کی خواہشات پر توجہ دیں اور صحیح راستے پر لوٹ آئیں۔
مزید:صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی توہین پر یمنی علما کا ردعمل
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کیا صہیونی آباد کاروں کی طرف سے قرآن کریم کو نذر آتش کرنا صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہ لانے کے لیے کافی نہیں ہے؟ کیا اس جرم کے بعد اس کی طرف بڑھنے کا کوئی بہانہ باقی رہ گیا ہے؟


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف فوجی آپشن ایک سنگین غلطی تھی:امریکی ایلچی
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے ایران، راب مالی نے
جولائی
سوات میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید
?️ 8 جون 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نامعلوم شرپسندوں کی
جون
حساس ادارے کی کارروائی، راولپنڈی اور حسن ابدال سے فتنہ الخوارج کے 4 سہولت کار گرفتار
?️ 22 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حساس ادارے نے راولپنڈی اور حسن ابدال سے فتنہ
اگست
چینی صدر نے میکرون کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کو اپنے فرانسیسی
اپریل
غزہ اور حماس کا مستقبل
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ بندی کے بعد، حماس کا بنیادی مطالبہ غیر
اکتوبر
جنوبی غزہ کے فلسطینی ڈاکٹروں اور بیماروں کی اپیل
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی
دسمبر
خطے میں امن کیلئے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے، بلاول بھٹو
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور
مئی
ایرانی ڈرون سستے مگر خوفناک ہیں؛ٹرمپ کا اعتراف
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ڈرونز کی تعریف کرتے
مئی