?️
سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم اور دنیا کے مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف صیہونی حکومت کا نظریہ نازی ازم سے زیادہ خطرناک ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں اسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے اور بیمار، زخمی اور بے گھر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھیں گے:صیہونی وزیر جنگ
اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے مادورو نے اس بات پر زور دیا کہ قابض حکومت نے ایک آرتھوڈوکس کیتھولک چرچ کے ساتھ ساتھ غزہ میں ایک ہزار سال سے زیادہ پرانی مسجد کو تباہ کیا نیز فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملہ کیا۔
وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے پہلے فلسطینی عوام کے خلاف اور پھر تمام عرب اور اسلامی اقوام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کے خلاف نازی ازم سے زیادہ خطرناک نظریے کا بیج بو دیا ہے۔
واضح رہے کہ نکولس مادورو نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور کراکس غزہ کی پٹی کو انسانی امداد فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں: امریکی اسلحہ سے فلسطینیوں کا قتل عام
انہوں نے غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بڑی طاقتوں کی ہنگامی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر بھی زور دیا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین پر کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تعیناتی پر امریکی تنازعہ
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے یہ ریمارکس پیر
دسمبر
89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے گیجٹس دیتے ہیں، سروے
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد
فروری
پنجاب کے وزیر تعلیم نے اسکول کھولنے کا نوٹس جاری کر دیا
?️ 29 جولائی 2021 لاہور(سچ خبریں) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 2 اگست سے سکول کھولنے
جولائی
امریکی انخلا کے بعد خلیج فارس کی صورتحال
?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:خلیج فارس میں امریکی اڈوں کے ممکنہ خاتمہ کے بعد، اس
مئی
کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ 100 دنوں میں ختم کر سکتے ہیں؟
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: ماسکو سے شائع ہونے والے اخبار ایزویسٹیا نے ایک تجزیے
جنوری
یوکرین کو روس کے اندر حملے کی اجازت کس نے اور کب دی؟
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی سینیٹر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور لندن نے ممکنہ
ستمبر
ناصر ہسپتال پر حملے کا جواز پیش کرنے میں اسرائیلی فوج کا سکینڈل
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: جہاں ناصر ہسپتال پر اسرائیلی حکومت کے حملے کی بین
اگست
شام میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی: اقوام متحدہ میں سعودی ایلچی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے
دسمبر