?️
سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے ہر اس جہاز کو روکنے کا حکم دیں گے جو کوئلہ لے جا کر اسرائیل کو سپلائی کر رہا ہو۔
واضح رہے کہ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کولمبیا، غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونیستی ریاست کے نسل کشی کے اقدامات میں کسی قسم کی معاونت یا تعاون نہیں کرے گا۔
گزشتہ روز بھی صدر پیٹرو نے ملٹی نیشنل کمپنی "گلینکور” کو واضح انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرتی رہی تو کولمبیا کی حکومت یکطرفہ طور پر اس کمپنی کے معاہدے میں ترمیم کر دے گی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، پیٹرو نے لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی تنظیم (CELAC) کے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ اگر گلینکور حکومتی حکم کی تعمیل نہیں کرتی، تو وہ لا گواجیرا کے کوئلے کے کان کے ارد گرد کے مقامی لوگوں سے درخواست کریں گے کہ وہ کوئلہ برآمد روکنے کے لیے راستے بند کر دیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہمیں مجبور کیا گیا، تو ہم معاہدہ تبدیل کر دیں گے۔
"سیرجون” کان، جو گلینکور کے پاس ہے، دنیا کی سب سے بڑی اوپن کاسٹ کوئلے کی کانوں میں سے ایک ہے اور گزشتہ سال اس نے تقریباً 19 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا تھا۔
اس دھمکی کے جواب میں، گلینکور نے کہا کہ انہوں نے صدر کے سرکاری حکم سے پہلے ہی اسرائیل کو کوئلہ برآمد روک دیا تھا اور فی الحکم اس پر عمل کر رہے ہیں۔ تاہم، بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق، دیگر کمپنیاں جیسے "ڈرمنڈ” اب بھی کولمبیا سے اسرائیل کو کوئلہ برآمد کر رہی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کو پھانسی دینے کا اعلان
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا
جنوری
امریکہ کے ایک اہم حصے پر ایران جنگ کے اثرات
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: ویب سائٹ اکسیوس نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ کی
اگست
سینیٹ اجلاس: پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی پیپلزپارٹی آمنے سامنے
?️ 21 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت
جنوری
نیٹ فلیکس نے صارفین کے لئے گیمنگ سروس کا آغاز کر دیا
?️ 4 نومبر 2021کیلیفورنیا (سچ خبریں) دنیا بھر میں مقبول اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے
نومبر
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ حنیف عباسی
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے
ستمبر
ترکی کے صدر کا مظاہرین کو سخت پیغام
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سیاسی مخالفین پر
مارچ
افغانستان میں مسلسل دو دھماکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 15 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ اور طالبان کے مابین امن
مارچ
پی آئی اے نے آج کے لئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کر دیں
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا کابل سےغیرملکی
اگست