🗓️
سچ خبریں: انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حراستی مراکز میں انتہائی وحشیانہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مراکز نے گنتانامو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
العربی الجدید نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں موجود غزہ کے قیدیوں پر ہونے والے تشدد اور غیر انسانی سلوک کے بارے میں ایک بیان شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی وحشیانہ تشدد کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جیلوں کی کہانی،رہا ہونے والے فلسطینیوں کی زبانی
اسرائیلی فوج نے اس علاقے پر وحشیانہ زمینی حملے کے دوران غزہ کی پٹی کے ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو اپنے حراستی مراکز اور جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔
انسانی حقوق کے اس مرکز نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی جیلیں اور حراستی مراکز امریکہ کی گوانتانامو جیل سے زیادہ خونی مراکز بن چکے ہیں اور وہاں قیدیوں کے ساتھ طرح طرح کے وحشیانہ تشدد اور ناروا سلوک اور ان کی توہین و تذلیل کی جاتی ہے۔
اس حوالے سے صیہونی اخبار ہارٹیز نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ غزہ میں 27 قیدی اسرائیلی فوجی مراکز میں پوچھ گچھ اور حراست کے دوران یا تشدد اور علاج نہ ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔
ان افراد کو بئرالسبع کے قریب سدی تیمان اور مقبوضہ شہر قدس کے قریب اناتوت جیلوں میں یا دیگر مراکز میں شہید کیا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے ان کی شہادت کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینی اسیروں پر صیہونیوں کے وحشیانہ تشدد
غزہ کے قیدیوں کے علاوہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 7500 سے زائد افراد کو مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج نے حراست میں لیا ہے۔
مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کا قہر جاری
🗓️ 8 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید
نومبر
ترک فوجیوں کو نکالنے کے لیے عراقی پارلیمنٹ کی تیاری
🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریں: عراقی قانون ساز شمالی عراق سے ترک فوجیوں کو واپس
مئی
کراچی کا بلدیاتی نظام تہران کی طرح خود مختار ہونا چاہیے: وزیر اعظم
🗓️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر
دسمبر
کیا بن سلمان نیتن یاہو سے ناراض ہیں؟
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے سعودی
ستمبر
صنعا نے عرب لیگ کو تحلیل کرنے اور دوسری تنظیم قائم کرنے کی تجویز پیش کی
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی بچوں کے حیرت انگیز اعداد و شمار
🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کا کہنا ہے کہ
اپریل
جنگ غزہ کے اندر سے شروع ہوئی لیکن اس نے خطے کا چہرہ بدل دیا: ابو عبیدہ
🗓️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر ابو
جنوری
تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان
🗓️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ
مارچ