?️
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کے مفادات اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھا جائے، اس کی پرامن تعمیر نو کی جائے۔ اس ملک کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کے مختلف ممالک کو افغان حکمراں ادارے کے بارے میں بہت سے خدشات اور توقعات ہیں، واضح کیا کہ افغان فریق اعتدال پسند اور محتاط داخلی اور خارجی پالیسیوں کو اپنانے اور خواتین اور بچوں کے مفادات کے تحفظ کےلیے مزید پیش رفت کرے ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کابل دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت موقف اختیار کرے اور اس سلسلے میں مزید ٹھوس نتائج کے لیے کوشش کرے۔
وانبن نے جاری رکھا کہ ہمیں امید ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت عالمی برادری کی سمجھ اور اعتماد حاصل کرنے کے لیے درست سمت میں ٹھوس اقدامات کرے گی۔ اس سے افغانستان کے لیے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات استوار کرنے اور بین الاقوامی برادری میں بہتر طور پر ضم ہونے کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں گے۔
انہوں نے چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کا ذکر کرتے ہوئے جس کی میزبانی چند روز قبل اسلام آباد میں ہوئی تھی، یہ بھی کہا کہ یہ بات چیت اچھی ہمسائیگی، دوستی اور عملی تعاون کے تسلسل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین کی بھرپور کوششوں کی بدولت مذاکرات کے اس دور میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں تینوں ممالک کے درمیان سیاسی، ترقی اور سلامتی کے شعبوں میں مشترکہ مفاہمت اور گہرے تعاون کے راستے کا خاکہ پیش کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار متاثر، مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ
?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے’یکساں قومی ٹیرف’ میں 4.95 روپے
جولائی
Superstar pastry chef’s ‘food porn’ has Instagram drooling
?️ 29 جون 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
فلسطینی تحریک آزادی کی پہلی خاتون کمانڈر کی موت
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کی تحریک کی تاریخ کی پہلی خاتون فوجی
نومبر
غزہ جنگ کے بارے میں ملالہ یوسف زئی کا بیان
?️ 29 جون 2024 سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے
جون
ریاض میں تل ابیب سے طیارے کی لینڈنگ
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 11 کی فضائی حدود کے نامہ
جون
شدید گرمی اور سکیورٹی تدابیر میں مناسک حج کا آغاز
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:2025 کے حج کا آغاز مکہ مکرمہ میں سخت سیکیورٹی اور
جون
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان‘ انڈیکس 75 ہزار کی سطح سے نیچے گر گیا
?️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان دیکھا
مئی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزئی نے 17
اکتوبر