🗓️
سچ خبریں: چین میں کئی زلزلے آئے جن میں سے سب سے زیادہ شدید زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 بتائی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 116 افراد ہلاک ہوئے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے گانسو اور چنگھائی صوبوں میں آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں کم از کم 116 افراد ہلاک اور 230 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی زلزلے میں 31 ہزار ہلاک
چین کے قومی ٹیلی ویژن کے مطابق گانسو میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 105 اور 186 تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبہ چنگھائی میں متاثرین کی تعداد 11 بتائی گئی ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے ریسکیو اور ریلیف ٹیموں کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا ہے، ساتھ ہی ساتھ زلزلے کے ممکنہ آفٹر شاکس کا مقابلہ کرنے اور ملبے کو ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس سے قبل چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نے اس خوفناک زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 97 افراد کی ہلاکت اور 236 زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد 13 ہزار آفٹر شاکس
اس زلزلے کے مرکز (10 کلومیٹر گہرائی) اور قریبی علاقوں میں رہائشی مکانات، سڑکیں اور دیگر انفراسٹرکچر تباہ ہو گئے ہیں نیز پانی اور بجلی کی فراہمی میں بھی خلل پڑا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم نے 20 سال افغانستان کو تباہ کیا:برطانوی تنظیم
🗓️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی امداد مانیٹر ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 20
نومبر
عاطف اسلم کا شاہ رخ خان کیلئےاہم پیغام
🗓️ 16 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے بالی
اگست
تین ماہ کی تاخیر کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل
🗓️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بالآخر تین
جون
امریکہ کی نائن الیون کے بعد ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع
🗓️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعرات کی شام 11 ستمبر 2001 کے حملوں
ستمبر
انسانی حقوق کے حلقوں کو آل سعود کی جانب سے اپوزیشن کی جاسوسی میں اضافے پر تشویش
🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کے حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ سعودی حکام
مارچ
ایران اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:تہران میں روسی سفارت خانے نے بعض مغربی میڈیا کی ان
نومبر
حریم شاہ کی ویڈیو پر حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
🗓️ 15 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے
جنوری
بیروت کے مہلک واقعے میں19 مجرم کئے گئے گرفتار
🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر