چینی کیا کہتے ہیں جنرل سلیمانی کے بارے میں؟

سلیمانی

🗓️

سچ خبریں:بیجنگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب اگزیبیشن اور اس میں اسلامی جمہوریہ ایرانی اسٹال پر جنرل سلیمانی کے کردار اور بہادری کے موضوع پر کتابوں اور تصاویر نے چینی شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

ایران-چین دوستی ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں سے ہزاروں کلومیٹر دور منعقد ہونے والے بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسٹال پر جنرل سلیمانی کے کردار اور بہادری کے موضوع پر موجد کتابوں اور تصاویر کی طرف چینی شہریوں کی توجہ نے ثابت کیا کہ شہید قاسم سلیمانی کے تاریخی کارنامے صرف ایک خطے تک محدود نہیں بلکہ ان کی کوئی سرحد اور جغرافیہ نہیں ہے کیونکہ پوری دنیا کے لوگ ان کی دہشت گردی کے خلاف منفرد جنگ اور اس شہید جنرل کے بہادری کو سراہتے ہیں نیز ان سے محبت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہردل عزیز کمانڈر شہید سلیمانی

بیجنگ میں ایران چین دوستی ایسوسی ایشن کے نمائندے حسین خلیفی، جنہوں نے نمائش میں شرکت کی، یہاں موجود ایرانی بک اسٹال کا دورہ کرنے والے کچھ چینی شہریوں کے ساتھ گفتگو کے ساتھ گفتگو کی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسٹال پر آنے والے چینیوں کو شہید سلیمانی سے متعلق کتابوں،تصویروں اور دیگر ثقافتی مصنوعات نیز دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اس ہیرو کی شائع کی گئی سوانح عمری نے اپنی طرف متوجہ ، شاید بہت کم لوگوں نے سوچا ہو گا کہ دنیا کے دوسری طرف بھی بہت سارے اس شہید کے چاہنے والے موجود ہیں جنہں اپنی مصروفیت کی وجہ سے دنیا کی خبریں کم ہی ہوتی ہیں حتیٰ کہ وہ ایران کے بارے میں بھی زیادہ نہیں جانتے لیکن وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اس ایرنی جنرل اور ہیرو کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے کردار سے ان کی مثالی عقیدت ہے۔

مزید پڑھیں:آپ کے جانے سے ہم یتیم ہوگئے؛عرب صارفین کا جنرل سلیمانی سے اظہار عقیدت

قبل ذکر ہے کہ جنرل سلیمانی نہ صرف ایران کے ایک قومی ہیرو بلکہ ایک بین الاقوامی شخصیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی چیمپئن کے طور پر جانے جاتے ہیں، جنرل سلیمانی کی تصویر سے مزین پر اس شہید پر لکھی گئی کتاب ہاتھ میں لیے ہوئے ایک چینی نوجوان کہتا ہے کہ قاسم سلیمانی کی امریکی قبضے اور تسلط کے خلاف د اور امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے چینی عوام ان کا بہت احترام کرتے ہیں، داعشی دہشت گردوں سے لڑنے والے عظیم انسان کے بارے میں اس چینی نوجوان کا کہنا ہے کہ یہ شہید حقیقت میں ایک ہیرو ہیں ۔

ایران اور جنرل سلیمانی میں دلچسپی رکھنے والے اس چینی نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے بھی جنرل سلیمانی میں بہت دلچسپی ہے کیونکہ وہ امریکی استکبار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور لڑنے کی علامت ہیں، ایک اور چینی شہری نے بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلے میں ایران کے اسٹال کا دورہ کرتے ہوئے جب کہ جنرل سلیمانی کے بارے میں لکھی گئی کتابوں اور تصاویر نے اس کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی، اس شہید شخصیت کے بارے میں کہتا ہے کہ جنرل سلیمانی نہ صرف ایرانی عوام کے ہیرو ہیں بلکہ ایران، چین اور دنیا بھر میں بہت سے لوگ انہیں ایک حقیقی ہیرو کے طور پر تسلیم کرتے ہیں،اس عظیم جرنیل کا بدلہ دنیا کے متکبرین سے لینا چاہیے ، درحقیقت جنرل سلیمانی کے خون کا جواب خون سے دینا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

کیا وزیر اعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات ہوئی ہے

🗓️ 6 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور

سائبری جنگ میں ایران کے مقابل میں اسرائیل کی شکست

🗓️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: گزشتہ ہفتے اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونوت نے انکشاف کیا تھا کہ

حکومت کا توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور

🗓️ 26 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے

امریکی ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں؛وائٹ ہاؤس کا انتباہ

🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں کورونا وباء کا بحران حالیہ دنوں میں اس ملک

عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر

صیہونیوں کو ہلاک کرنے والے مصری فوجی کی نئی تفصیلات

🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

ہندوستان کے ویزا نہ دینے سے درجنوں افغان طلباء تعلیم سے محروم

🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ ویزا جاری

بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے خلاف اعلانِ جنگ کر رکھا ہے: شاہد سلیم

🗓️ 22 جنوری 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے