سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس ملک کے صدر کے حالیہ دورہ بیجنگ کو دنیا کے مستقبل کا دورہ قرار دیا۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ اس ملک کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا حالیہ دورہ بیجنگ کا مقصد دنیا کے مستقبل کی تشکیل دینا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، روس اور چین کا اتحاد امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب
زاخارووا نے تاکید کی کہ اس طرح کے دورے سنجیدہ اقدامات ہیں جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے مستقبل کا تعین کرتے ہیں۔
زاخارووا نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک روس اور چین کے تعلقات کو ایک متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: روسی صدر کا دورۂ تہران امریکی سیاست کے تابوت میں کیل:لبنانی تجزیہ کار
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس سے قبل کہا تھا کہ پیوٹن کا دورہ چین اس بات کی تصدیق ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور جامع شراکت داری بین الاقوامی سلامتی اور دنیا کی متوازن ترقی کو برقرار رکھنے میں اب بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ کو روس اور چین کے اتحاد سے خوف ہوتا ہے۔