?️
سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ اور جبر کے عقبہ کیمپ میں مزید دو فلسطینیوں کی شہادت کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اریحا کے جنین اور جبر کےعقبہ کیمپوں پر صہیونی دشمن کے حملوں میں زخمی ہونے والے دو فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ جنین کیمپ پر گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والا 30 سالہ فلسطینی نوجوان عطا یاسر موسی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس طرح جنین پر کل کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔
اسی طرح عقبہ جبر کیمپ پر صہیونیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا 19 سالہ فلسطینی نوجوان ضرغام الاخرس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک ہفتے میں 9 فلسطینی شہید
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنین کیمپ، عقبہ جبر کیمپ اور غزہ میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔
اس واقعے کے بعد فلسطینی ذرائع نے شہداء کی تصاویر شائع کرکے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین میں عام ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی جانب سے حج میں فلسطینی قیدیوں، زخمیوں اور شہیدوں کے اہل خانہ کی میزبانی
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے
جون
عرب دنیا امریکہ سے ناراض ہے، وجہ ؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی نیٹ ورک سی این این نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری ہجرت کی پالیسی
نومبر
ایرانی میزائل آسانی سے تل ابیب تک پہنچ سکتے ہیں:امریکی جنرل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:جنرل میکنزی نے امریکی سینیٹرز کو بتایا کہ ایران کے پاس
مارچ
عراق میں دہشت گردی کے 90 فیصد متاثرین امریکی ہتھیاروں کا شکار
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ماہر شاہین العبیدی نے کہا کہ دیالہ
اگست
عراقی صدر کا فلسطین کے بارے میں اہم بیان
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس ملک میں تعینات فلسطینی سفیر
جولائی
یحییٰ سنوار سے شہید سنوار تک؛ ایک ڈراؤنا خواب جو صیہونیوں کو کبھی سکون نہیں دے گا
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: شہید یحییٰ سنوار، جن کی رہائی پر قابضین نے 2011ء
اکتوبر
پاکستان فائنل میں پہنچا تووزیراعظم میچ دیکھنے یو اے ای جائیں گے
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل
نومبر