?️
سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ الحدیدہ صوبے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر 243 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے الحدیدہ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد نے 243 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، ادھر یمنی ذرائع نے یمن کے مختلف حصوں میں سعودی اتحاد کے حملوں کے جاری رہنےکی اطلاع دی، رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ ، الحجہ ، الحدیدہ اور نجران کے سرحدی علاقوں میں بمباری کی، ۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے امریکہ اور اس سے وابستہ کئی دوسرے عرب ممالک کی حمایت سے 5 سال سے زیادہ عرصے سے یمن پر اپنے جارحانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اس جارحیت کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ ملک کے انفراسٹرکچر کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے یہاں تک کہ انسانی حقوق کی متعدد تنظیمیں بارہا کہہ چکی ہیں یمن انسانی بحران کے دہانے تک پہنچ چکا ہے ،یہاں کسی بھی وقت تاریخ کا سب سے بڑا بحران آسکتا ہے ،یمنی محکمہ صحت کا کہنا ہے سعودی جارح اتحاد نے اس ملک کے اسی فیصد اسپتالوں اور طبی مراکز کو تباہ کر دیا ہے اور جو باقی بچ بھی گئے ان میں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان ہے اس لیے کہ سعودی اتحاد نے اس ملک کے تمام بین الاقوامی ہوئے اڈے بند کررکھے ہیں جس کی بنا پر بیمار افراد نہ ملک سے باہر جا سکتے ہیں اور نہ ہی دوائیں ملک میں آسکتی ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ اس غریب ملک میں اس قدر انسانی حقوق کی پائمالی ہورہی ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار کہلانے والے ادارے خاموش تماشائی بنے دیکھ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جمعتہ الوداع اور یوم القدس
?️ 29 اپریل 2022(سچ خبریں)امام خمینی(ر) نے 16 مرداد 1358 شمسی(7 اگست 1979) بمطابق 13
اپریل
سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے
جولائی
مادورو کی فتح؛ امریکہ کی شکست
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان نکولس مادورو کے مخالفین
جولائی
مارگلہ کی ملکیت فوج کو کیسے دی گئی؟ سپریم کورٹ
?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مونال گروپ آف کمپنیز کی
مارچ
2024 میں 1,700 کروڑ پتی اسرائیل سے فرار
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 2024 میں اسرائیل
اپریل
جہاں قائد اعظم کی جتنی بڑی تصویر لگی ہوتی ہے، وہاں اتنی زیادہ رشوت لی جاتی ہے، خالد انعم
?️ 10 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کہا ہے
ستمبر
پوپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:پوپ فرانسس نے پہلے ایک نامعلوم کال میں اسرائیل کو غزہ
دسمبر
اپوزیشن حکومتی سینیٹرز سے رابطہ کر رہی ہے:وزیراعظم
?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ
مارچ