?️
سچ خبریں:پولینڈ کی حکومت نے صیہونی جاسوس سافٹ ویئر پیگاسس خریدنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ اپوزیشن کے خلاف اس کے استعمال کی تردید کی ہے۔
Frankfurter Allgemeine Zeitung اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور حکمران قانون اور انصاف پارٹی کے رہنما Jaroslaw Kaczynski نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے صیہونی حکومت سے پیگاسس جاسوسی سافٹ ویئر خریدا تھا،تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی کہ پولینڈ کی حکومت نے 2019 کی انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن کے خلاف اس سافٹ ویئر استعمال کیا۔
پولش عہدہ دار نے کہا کہ پولش سکیورٹ سروسز کے پاس یہ جاسوسی آلہ موجود ہے، Yaroslav Kaczynski نے یہ بھی کہا کہ یہ سافٹ ویئر بہت سے ممالک میں جرائم اور بدعنوانی سے لڑنے کے لیے استعمال ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات عدالتوں اور ٹربیونلز کے کنٹرول میں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولینڈ میں ایسی سرگرمیوں کی نگرانی کا نظام یورپ میں موجود سخت ترین نظاموں میں سے ایک ہے، انہوں نے انتخابات کے دوران اس سافٹ ویئر کو اپوزیشن کی جاسوسی کے لیے استعمال کیے جانے کے الزامات کو فضول قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی انکوائری کمیشن کے قیام کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ اس خبر جسے پولینڈ کے حکام "الزامات” کہتے ہیں، کے منظر عام پر آنے نےاس ملک میں حالیہ ہفتوں کے دوران بہت زیادہ تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن کی ناکہ بندی ختم ہونا چاہیے:یمنی حکومت
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
اگست
انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل
?️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کی جانب سے
مارچ
مصر کا جزوی صہیونی تعلقات پر اصرار
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایک عراقی سیاسی کارکن ہیثم الخزعلی نے فلسطین کے حوالے سے
مئی
فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگادی
?️ 5 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے
اپریل
فرانس لیبیا میں اپنا کھویا ہوا اثر و رسوخ بحال کرنے کی کوشش میں
?️ 22 دسمبر 2025فرانس لیبیا میں اپنا کھویا ہوا اثر و رسوخ بحال کرنے کی
دسمبر
حزب اللہ سیاسی اور فوجی دباؤ سے کمزور نہیں ہوگا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ نے 33 روزہ جنگ میں لبنانی
اگست
صہیونی افسر: نیتن یاہو اسرائیلیوں کا اعتماد کھو چکے ہیں
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی 8200ویں یونٹ کے ایک افسر نے صہیونی
جون
فیض آباد دھرنا کیس: فیصلے پر عمل درآمد کیلئے کمیٹی بنادی، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے
اکتوبر