?️
سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کی توسیع کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک رہنما نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کی توسیع کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماوں میں سے ایک ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے امریکی حکومت کو غزہ میں صیہونی دشمن کی جارحیت کی وجہ سے علاقے میں جنگ اور تنازعات کے دائرہ کار میں توسیع کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل کے بغیر نیا مشرق وسطیٰ وجود میں آ رہا ہے؟
ڈاکٹر ابو زھری نے اس بات پر زور دیا کہ تین امریکی فوجیوں کا قتل اس پیغام پر مشتمل ہے کہ اگر غزہ میں بے گناہوں کا قتل عام نہ رکا تو امریکہ کو پوری ملت اسلامیہ کا سامنا کرنا پڑے گا اور غزہ پر امریکی صیہونی جارحیت کا تسلسل پورے خطہ مٰن حالات کو خراب کرنے کا سبب بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم فلسطینیوں کے خون کی حفاظت کے لیے اپنا فرض جاری رکھے گی اور غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دنیا کے لیے باعث شرم ہے۔
ابو زھری نے کہا کہ آج صرف 4 تجارتی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں اور انسانی امداد لے جانے والا کوئی ٹرک علاقے میں داخل نہیں ہوا۔
دوسری جانب حماس کی عسکری ونگ کی القسام بٹالینز نے صہیونی غاصب فوج کے لیے ایک نیا پیغام جاری کیا ہے۔
القسام بٹالین نے اسرائیلی قابض افواج کے نام ایک پیغام میں 7 اکتوبر کے حملے اور صہیونی دشمن کی اسے روکنے میں ناکامی پر زور دیا۔
یاد رہے کہ یہ پیغام قدس بٹالینز (فلسطینی جہاد اسلامی کی عسکری شاخ) اور القسام بٹالینز (فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ) کی غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے خلاف کارروائیوں کے تناظر میں دیا گیا ہے۔
قدس بٹالین نے اعلان کیا کہ ان بٹالین کے مجاہدین نے آتشیں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں صہیونی فوج کے سپاہیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں کی ہیں۔
صیہونی حکومت کے ایک مرکاوا ٹینک کو بھی قدس بٹالین کے مجاہدین کی طرف سے خان یونس کے مغرب میں واقع "امل” بستی میں ایک زوردار بم سے اڑا دیا گیا۔
اس کے علاوہ قدس بٹالین نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع "تل الہوا” کے علاقے میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کو بھاری مارٹروں سے نشانہ بنایا۔
القسام بٹالین نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے خان یونس کے مغرب میں واقع قصبے "امل” میں صیہونی حکومت کے 2 مرکاوا ٹینکوں کو "یٰسین 105” سے نشانہ بنایا۔
"ابو علی مصطفیٰ” بٹالین نے بھی اعلان کیا کہ انہوں نے جبالیا اور غزہ شہر کے مشرقی علاقوں میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کو بھاری مارٹروں سے نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: دنیا میں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ؟
دوسری جانب الجزیرہ کے رپورٹر نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ عسقلان کے جنوب میں اور غزہ کی پٹی کے شمال میں کئی شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں جبکہ قدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ ہم نے غزہ کی پٹی کے آس پاس کے قصبوں پر راکٹوں سے بمباری کی۔
مشہور خبریں۔
ایران کی میزائل قوت اسرائیل کے لیے بھیانک خواب:یمن
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:رہبر انصارالله یمن عبدالملک الحوثی نے ایران کی اسرائیل پر
جون
غزہ میں صیہونی حکومت کے 2 جاسوسوں کو پھانسی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج اتوار 4 ستمبر صیہونی
ستمبر
ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، مراد سعید
?️ 12 اپریل 2025سوات: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر
اپریل
مقبوضہ فلسطین میں تنازعہ کی شدت پر صیہونی تشویش کا اظہار
?️ 23 اپریل 2022حالیہ دنوں میں مسجد الاقصی میں کشیدگی میں اضافے کے بعد صیہونی
اپریل
مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرنے والے صیہونی دہشتگردوں کو انعامات
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی انتہا پسند گروہوں نے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرنے والے
اکتوبر
صیہونی قابض سیاستدان ایک دوسرے کے دست بہ گریباں
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قومی سلامتی کے وزیر نے اپوزیشن لیڈر پر شدید
ستمبر
مریم نواز کی عوام دوست، متوازن بجٹ پر وزیراعظم کو مبارکباد
?️ 10 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اور
جون
افغانستان کی موجودہ صورت حال کو لے کر ٹرمپ اور بائیڈن کی زبانی جنگ
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:بائیڈن نے ٹرمپ پر طالبان کو بااختیار بنانے کا الزام لگایا
اگست