?️
سچ خبریں:روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوروپی پارلیمنٹ نے اکثریت سے ووٹ دے کر بحرین میں حکومت مخالف افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کی اور اس کریک ڈاؤن کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یوروپی پارلیمنٹ نے جمعرات کی شام ایک قرارداد میں بحرین میں انسانی حقوق کے محافظوں کو سزائے موت ، تشدد اور جبر کی مذمت کی، یوروپی پارلیمنٹ (بیلجیم میں مقیم) میں، 689 میں سے 633 ووٹوں کے ساتھ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا،واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں بیلجیئم کے سیاست دان مارک ترابیلا کے اقدام پر ، ایک سال قبل ، بحرین میں یورپی سنٹر برائے ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس ، امریکنز فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے تعاون سے یہ قرارداد کی تیار کی گئی تھی جسے گذشتہ رات یہاں کی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔
یورپی سفیروں نے منامہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حزب اختلاف کے ارکین کی سزائے موت پر دوبارہ غور کریں اور انسانی حقوق سے متاثرہ افراد کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق سلوک کریں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں اس وقت 26 قیدی پھانسی کے منتظر ہیں اور بحرین کی حکومت کو پھانسیوں کو معطل کرنا ہوگا،یادرہے کہ بحرین کے دو انقلابی محمد بحرینی اور حسین علی موسی کو بھی سزائے موت سنائی گئی ہے، اس قرارداد میں عبد الہادی الخواجہ،ناجی فتیل،عبدالوہاب حسین،علی حاجی،شیخ علی سلمان” اور "حسین مشیمع کے نام بھی شامل ہیں جو 2011 میں بحرین میں شروع ہونے والے انقلاب کے آغاز سے قید میں ہیں، یہ سب بحرین کے ممتاز افراد ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین میں ذرائع ابلاغ کی آزادی کی ضرورت جیسے الوسط اخبار جس پر برسوں سے پابندی عائد ہے ، اور الوفاق پارٹی سمیت متعدد جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں ، قرارداد میں اٹھائے گئے دیگر امور ہیں،تاہم بحرینی حکومت نے یوروپی پارلیمنٹ کے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ دعوی کیا ہے کہ قرارداد میں موجود ہر چیز جھوٹ ہے اور یورپ کو انسانی حقوق کے نام پر سیاست نہیں کرنا چاہئے۔


مشہور خبریں۔
آسٹریلیائی بینک نوٹوں سے انگلینڈ کی ملکہ اور بادشاہوں کی تصاویر حذف
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے اعلان کیا کہ مقامی ثقافت کے
فروری
امریکہ وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں ہے: مادورو
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ ان
ستمبر
بھارت 114 نئے رافائل جنگی طیاروں کی خریداری کا منصوبہ بنا رہا ہے:بھارتی میڈیا
?️ 14 ستمبر 2025بھارت 114 نئے رافائل جنگی طیاروں کی خریداری کا منصوبہ بنا رہا
ستمبر
خیبرپختونخوا: ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچہ جاں بحق، 16 افراد زخمی
?️ 31 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں چاند رات کی
مارچ
فن لینڈ کے صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: فن لینڈ کے صدر نے نئے سال کے آغاز کے
جنوری
کیا پاکستان کو افغانستان میں آپریشن کا حق ہے؟
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کی سرزمین پر پاکستانی فوج کے حملوں اور اس
جنوری
ہالینڈ کے مسلمانوں کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ
?️ 27 اگست 2023سچ خبریں: قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہالینڈ کے مسلمانوں نے
اگست
افغانستان میں 500,000 بچوں کو تعلیم فراہم کی جا چکی ہے: یونیسیف
?️ 23 مئی 2023اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ اس تنظیم نے
مئی