?️
سچ خبریں: سعودی شاہی خاندان کے قریبی تجزیہ کار علی الشہابی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد، پاکستان کا ایٹمی تحفظ کا چھتریا ریاض کے لیے بھی موثر ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ دفاعی معاہدہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران تیار کیا جا رہا تھا اور پاکستان کے حریف، بھارت، کو سعودی عرب کی سلامتی کی ضروریات کا ادراک ہونا چاہیے۔
علی الشہابی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ طے پانے والے دفاعی معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ ریاض کے لیے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی ممکن ہو گی۔
اس سے قبل پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے زور دے کر کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے طے پایا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون 1960 کی دہائی سے جاری ہے اور یہ معاہدہ اسی تعاون کی توسیع ہے۔
حال ہی میں، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی اعلان کیا تھا کہ ریاض کے ساتھ طے پانے والے دفاعی معاہدے کے تحت، ضرورت پڑنے پر پاکستان کے ایٹمی پروگرام تک سعودی عرب کی رسائی ممکن ہو گی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکی پیدوار داعش کا عراق کو تحفہ
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:عراق کے صدر عبداللطیف الرشید نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری
جون
فلسطینیوں کا پیرس اولمپکس کے منتظمین سے مطالبہ
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر جاری صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم کے باعث
جولائی
بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیے
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی انخلا کے اختتام میں صرف چار دن باقی
دسمبر
امریکہ کی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کے نئے ثبوت
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک ریپبلکن نمائندے کی جانب سے بوکو
فروری
ایران کا ٹکڑے ٹکڑے ہونا اسرائیل کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے:وال اسٹریٹ جرنل
?️ 17 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے
جنوری
سیف علی خان نے ابھیشیک کی جگہ اداکاری کی وجہ بتا دی
?️ 21 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکار اور بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان
نومبر
43 سابق اسرائیلی حکام نے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:اخبار Yedioth Aharonot نے اعلان کیا کہ 43 اسرائیلی شخصیات نے
جنوری
کیا ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اختلافات صرف میڈیا کا کھیل ہیں؟
?️ 20 ستمبر 2025کیا ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اختلافات صرف میڈیا کا کھیل ہیں؟
ستمبر