?️
پاکستان نے OIC اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبہ کو مسترد کردیا
پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ تنظیم تعاون اسلامی (OIC) کے وزرائے خارجہ کے آئندہ ہنگامی اجلاس میں اسرائیل کے مکمل انخلا، غزہ پر قبضے کی سازش کو مسترد کرنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امتِ مسلمہ کے یکجہتی پر زور دے گا۔
وزارتِ خارجہ پاکستان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ڈھاکا سے جدہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ 3 اور 4 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس میں فلسطین کی تازہ صورتِ حال، اسرائیلی جارحیت اور غزہ کو مستقل طور پر ہتھیانے کے منصوبے پر غور کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار اپنے خطاب میں پاکستان کے فلسطینی عوام سے غیر متزلزل حمایت کی تجدید کریں گے اور اسرائیلی افواج کے فوری انخلا بالخصوص بیت المقدس سے واپسی کا مطالبہ کریں گے۔
وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اجلاس کے موقع پر اپنے متعدد مسلم ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس کانفرنس کا مقصد غزہ میں انسانی بحران پر غور، فوری امداد کی فراہمی کی حکمتِ عملی وضع کرنا اور اسرائیل کے غزہ پر دائمی قبضے کے منصوبے کے سیاسی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت مقاومت کے خلاف بے بس
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ نے شہید فادی ابو شیخدم کے اہل خانہ
فروری
عراق کا دہشت گردوں کے لیے سخت ہوشدار
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عراقی مسلح فوج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول
نومبر
پنجاب کے لیے پہلے مرحلے کے لیے 21 رکنی مجوزہ کابینہ کی لسٹ تیار
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)عمران خان اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے
اگست
غزہ کی انتظامیہ کے لیے امریکی قرارداد کے خطرات
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں غزہ کے حوالے سے امریکی قرارداد کی منظوری
نومبر
بائیڈن ڈیموکریٹس کی بغاوت کا شکار تھے: ٹرمپ
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کا خیال ہے کہ
جولائی
وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کروڑوں کی بچت کی گئی
?️ 13 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات
جون
انگلینڈ کا اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کیلئے اسٹارمر کے نام خط
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: جرمنی کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے غزہ پٹی میں
مئی
ہم پوٹن کو یوکرین میں شکست دیکھنا چاہتے ہیں: پینٹاگون
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ
اپریل