پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں سینکڑوں ڈاکٹروں کا مارچ

پاکستان

🗓️

سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت کی لہر کے تسلسل میں سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹر سڑکوں پر آگئے۔

اتوار کے روز سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹروں اور امدادی کارکنوں نے اپنے فلسطینی ہم منصبوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی میں مارچ کیا جو غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور اسپتالوں پر بمباری کے باوجود اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اس مارچ میں شامل افراد سفید لباس پہنے اور فلسطینی ترنگا لہراتے ہوئے آغا خان اسپتال کے سامنے جمع ہوئے مظاہرین نے آزاد کرو فلسطین، آزاد کرو غزہ اور مرگ بر اسرائیل جیسے نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا۔

پاکستان کی اہم مذہبی اور سیاسی جماعت جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے اس ریلی سے خطاب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر امریکہ کی مذمت کی۔

فلسطینی ڈاکٹروں اور امدادی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسرائیلی فورسز بچوں اور خواتین سمیت نہتے فلسطینیوں کو شہید کرتی ہیں اور دوسری طرف جان بوجھ کر طبی مراکز کو نشانہ بناتی ہیں۔

اس علاقے پر 7 اکتوبر سے جاری مسلسل فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک کم از کم 17 ہزار 700 فلسطینی شہید اور 48 ہزار 780 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ پاکستان کو شدید مایوسی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں دوبارہ جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں امریکہ اور طالبان؛ سامنے خونی دشمن پردے کے پیچھے پراسرار اتحادی

🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں 2003 سے امریکہ ، طالبان اور حکومت ہمیشہ ایک

حزب اللہ حیفا کو خاک میں ملا سکتی ہے: صہیونی جنرل

🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں توسیع کے نتائج کے

استکبار کے خلاف نعرے لگانے والے مارچ میں یمنی عوام کی بھرپور شرکت

🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے بیشتر شہروں بالخصوص اس ملک کے دارالحکومت صنعاء میں

وزیر اعظم کا فون ہیک کرنے کے معاملہ پر نواز شریف کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری

🗓️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے

مولانا فضل الرحمن، یوسف رضا گیلانی کی جیت نے ثابت کر دیا وزیراعظم اکثریت کھوچکے

🗓️ 3 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

صدر مملکت عارف علوی کی قومی ٹیم کو مبارک باد

🗓️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کے خلاف کرکٹ میچ میں تاریخی

امریکہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے لیے مالی معاونت کرتا ہے: روس

🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     روسی وزیر دفاع نے بدھ کے روز کہا کہ

افغانستان میں اسلام میں خواتین کا کردار کے موضوع پرایک اجلاس منعقد

🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے مزید تفصیلات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے