?️
پاکستان بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکا کے ساتھ کیسے تعلقات مضبوط کر رہا ہے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں پاکستان پر سخت الزامات لگانے کے بعد، ان کے دوسرے دور میں اسلام آباد نے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں نیا توازن قائم کر لیا ہے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور امریکہ کی سخت تجارتی پالیسی نے پاکستان کو ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے اور بھاری ٹیرف سے بچنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
برطانوی روزنامہ فائننشل ٹائمز کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے رواں سال دوسری بار امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی فوجی کمانڈ کے تبادلہ کمان کی تقریب میں شرکت کی اور امریکی چیئف آف جوائنٹ اسٹاف کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ جون میں، پاک-بھارت خونریز جھڑپ کے صرف ایک ماہ بعد، جنرل منیر نے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے ساتھ دو گھنٹے کا ورکنگ لنچ بھی کیا۔
ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان پر جھوٹ اور فریب کے الزامات لگانے کے بعد، ان کے دوبارہ صدر بننے پر یہ خدشہ تھا کہ تعلقات مزید بگڑیں گے۔ لیکن اس کے برعکس، دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی آئی ہے جبکہ بھارت، جو ماضی میں ٹرمپ کا قریبی اتحادی تھا، اس وقت واشنگٹن کی ناراضی کا سامنا کر رہا ہے۔ امریکہ نے پاکستان پر نسبتاً ہلکا 19 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا جبکہ بھارت کو 50 فیصد کے بھاری ٹیرف کا نشانہ بنایا۔
گزشتہ ماہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک تجارتی معاہدہ طے پایا، اور ٹرمپ نے پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔ اس سے قبل، مارچ میں، پاکستانی انٹیلیجنس نے داعش خراسان کے ایک اہم دہشتگرد کو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا، جو 2021 کے کابل حملے میں ملوث تھا۔ اس اقدام پر ٹرمپ نے پاکستان کی کھل کر تعریف کی۔
پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے ٹرمپ کے قریبی حلقے تک رسائی حاصل کی، جہاں ٹرمپ کی حمایت یافتہ کمپنی نے پاکستانی کرپٹو کونسل سے معاہدہ کیا۔ مئی میں بھارت کے ساتھ جھڑپ کے دوران پاکستان نے چند بھارتی طیارے مار گرائے لیکن بڑے پیمانے پر کشیدگی سے گریز کیا۔ اس رویے کو بھی ٹرمپ نے سراہا اور آتش بس میں ثالثی کا دعویٰ کیا، اگرچہ بھارت نے اس مؤقف کی تردید کی۔
جنرل منیر نے ایران پر اسرائیلی حملوں اور خطے میں کشیدگی کے دوران امریکہ کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایران، چین اور دیگر ممالک کے ساتھ رابطے کا ایک قابل اعتماد ذریعہ ہے۔ یہ کردار 1970 کی دہائی میں چین-امریکہ تعلقات میں پاکستان کے تاریخی کردار کی یاد دلاتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ پاکستان پر دباؤ بڑھا سکتے ہیں۔ امریکہ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بھی پاکستان پر زور دے سکتا ہے، لیکن ملکی عوام کی شدید مخالفت کے باعث یہ ممکن نہیں دکھائی دیتا۔
سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں سے محتاط رہنا چاہیے اور اپنے مفادات اور وقار کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے UNRWA اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک اہلکار کے ساتھ امریکی فضائیہ کے ایک
جون
وزراء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔
?️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں تیل اور بجلی مہنگی کرنے کے بیان پر وفاقی کابینہ کے
جون
کیا امام اوغلو کی گرفتاری اردگان کے حق میں ختم ہوئی؟
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کا سیاسی سماجی منظر ان دنوں اہم تبدیلیوں کا
مارچ
آرٹیکل 224 کہتا ہے 90 روز میں انتخابات ہوں گے، چیف جسٹس عمر عطابندیال
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ
فروری
90 فیصد بینکرز سائبرکرائمز کو سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں، رپورٹ
?️ 26 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (پی ڈبلیو سی)
نومبر
یوکرین کی پیش رفت | سات ممالک کا گروپ روس پر دباؤ بڑھانے پر متفق
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: روس اور امریکہ کے درمیان براہ راست تصادم کا امکان،
اکتوبر
روس کا 27 یوکرینی ڈرون اور 2 میزائل تباہ کرنے کا دعوی
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:روس کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کورسک کے
نومبر
شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں
?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی
اپریل