?️
سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد تمام پابندیوں کا سختی کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
روس کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ماسکو میں برطانوی سفیر کو طلب کر کے کہا ہے کہ وہ روسی میڈیا کے خلاف حالیہ برطانوی پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتی ہے،روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو تمام پابندیوں کا فیصلہ کن اور سختی سے جواب دے گا۔
یاد رہے کہ برطانوی حکومت، یوکرین کے اہم حامیوں میں سے ایک کے طور پر، حالیہ دنوں میں روس پر متعدد پابندیاں عائد کر چکی ہے، برطانوی وزیر خارجہ نے جمعرات کی صبح روس سے تیل اور گیس سمیت توانائی کی درآمدات روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جنگ ہماری اور سب کی جنگ ہے، ٹیرس نے روس مخالف تبصرے میں کہا کہ ہم یوکرین کی حمایت کے لیے نئے مارشل پلان پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس کے ایک دن بعد برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 9 مئی کی پریڈ (دوسری جنگ عظیم میں روس کی فتح کا جشن) کے دوران یوکرین میں "نازیوں” کے خلاف حملوں کے ایک نئے دور کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم روس نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
اس کے علاوہ برطانوی وزارتِ دفاع نے گزشتہ جمعے کو کہا تھا کہ روسی جارحیت کو روکنے کے لیے برطانوی مسلح افواج مشرقی یورپ میں مزید 8000 فوجی بھیجے گی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے پاس اب کوئی چارہ نہیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:7 اگست کو ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
اگست
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا ترکی کو انتباہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ترک فوجیوں کو انتباہ دیتے
جون
فیصل واڈا نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹ انتخابات
مارچ
موڈرنا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب،خلیج، یورپ،امریکامیں منظورشدہ امریکی ساختہ کورونا ویکسین
جولائی
کیا حماس جنگ کے بعد غزہ میں اقتدار سنبھالے گا؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے مفادات کے
جولائی
طالبان حکومت کی اہم ترین شخصیات
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کی جانب سے نئی حکومت بنانے کی کوشش نے اس
ستمبر
حماس کے ردعمل پر عالمی ردعمل؛ ٹرمپ کا غزہ پر بمباری فوری بند کرنے کا مطالبہ
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ
اکتوبر
حقیقی امن کب ہو گا؟ یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے غزہ
جنوری