?️
سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو دیے گئے تحائف کی تعداد 82 تحائف تھی جن میں عام سامان جیسے جوتے اور تمغے کے علاوہ کئی قیمتی تحائف شامل تھے،تاہم وہ سب کے سب نقلی نکلے۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مئی 2017 میں سعودی عرب کے دورے کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہی خاندان کی جانب سے بہت سے تحائف وصول کیے،رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو دیے گئے تحائف کی تعداد 82 تھی جن میں عام سامان جیسے جوتے اور تمغے کے علاوہ کئی قیمتی تحائف بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی دیے جانے والے تحائف میں سفید شیر اور چیتے کی جلد سے بنے تین کوٹ اور ہاتھی کےدانت کے ہینڈل والے خنجر سمیت دیگر کئی بہت مہنگے تحائف بھی شامل تھے۔
اگرچہ امریکی قانون کے تحت ایسے تحائف کا انعقاد خطرے سے دوچار جانوروں کو بچانے کے قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے ،تاہم اس کے باجود ٹرمپ نے یہ سب تحائف اپنے پاس رکھے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے آخری دن وائٹ ہاؤس نے سامان پبلک سروسز ڈپارٹمنٹ کو پہنچا دیا جسے قانونی طور پر امریکی محکمہ مچھلی اور زمینی ماحولیات کو منتقل کرنا ضروری ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق ایجنسی نے سامان ملنے کے بعد اس کا ٹیسٹ کیا جس کے نتائج سب کے لیے حیران کن تھے اس لیے کہ تینوں کوٹ مصنوعی چمڑے سے بنے تھے نہ کہ قدرتی چمڑے سے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ سعودی حکام تحائف کی مصنوعییت سے واقف تھے یا نہیں،یادرے کہ 1966 میں امریکی کانگریس نے ایک قانون منظور کیا جس میں امریکی حکام کو 415 ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل
اگست
القسام نے دیا صیہونی حکومت کو صدی کا دھچکا
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس بات پر زور
دسمبر
شکاگو کے لیے 2021 کا سب سے زیادہ تشدد بھرا دن
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں جمعرات کو بتیس افراد
جولائی
عمران خان نے بھی وہی غلطی کی جو نوازشریف نے کی تھی:چوہدری پرویز الہیٰ
?️ 2 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ عمران خان
مئی
صہیونی وزارت جنگ کا ہیڈ کوارٹر قیدیوں کے اہل خانہ کے گھیرے میں
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ تل
دسمبر
پینٹاگون نے شام سے روسی افواج کے کچھ حصے کی یوکرین منتقلی کا دعویٰ کیا
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے
مئی
مشرقی شام میں امریکہ کیا کر رہا ہے؟
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ دیر الزور کے بعض مقامی ذرائع نے
جولائی
چین اور مغربی سوشل نیٹ ورکس
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کمپنیوں اور کمپنیوں نے رپورٹ کیا کہ چین اپنے رائے
جنوری