ٹرمپ کا تجارتی جنگ سے حاصل آمدنی میں سے امریکیوں پر پیسے نچاور

ٹرمپ

?️

ٹرمپ کا تجارتی جنگ سے حاصل آمدنی میں سے امریکیوں پر پیسے نچاور
 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت ہر اہلِ امریکی شہری کو 2 ہزار ڈالر نقد ادائیگی کرے گی، اور یہ رقم مکمل طور پر درآمدی ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدنی سے مہیا کی جائے گی۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروث سوشل پر لکھا کہ تمام شہری—سوائے زیادہ آمدنی رکھنے والے افراد کےکم از کم دو ہزار ڈالر بطور منفعت حاصل کریں گے۔
اگرچہ اس منصوبے کے نفاذ کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہوگی، لیکن یہ تجویز اس بل سے مشابہ ہے جو رواں سال گرمیوں میں ریپبلکن سینیٹر جاش ہاؤلی نے پیش کیا تھا۔ ہاؤلی کے مجوزہ قانون میں تقریباً تمام امریکیوں اور ان کے زیرکفالت بچوں کے لیے 600 ڈالر کی ادائیگی کی تجویز شامل تھی، جو ٹیرف آمدنی کے ایک حصے کی واپسی کے طور پر پیش کی گئی تھی۔
ہاؤلی کا کہنا تھا کہ یہ قانون امریکی محنت کشوں کو تجارت سے حاصل ہونے والے اس اضافی ثمر سے براہِ راست فائدہ پہنچائے گا جسے ٹرمپ کی محصولات نے ملک کی طرف موڑا ہے۔
دوسری جانب، امریکی وزیر خزانہ اسکات بسنت نے اگست میں CNBC کو بتایا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ٹیرف آمدنی کو 38.12 ٹریلین ڈالر کے قومی قرضے کی ادائیگی پر استعمال کرنا ہے۔
ٹرمپ نے بھی حالیہ بیان میں دعویٰ کیا کہ حکومت محصولات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو امریکہ کے "عظیم” قرض کی ادائیگی میں لگائے گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا:ہم اس وقت دنیا کے امیرترین اور باوقار ترین ممالک میں شامل ہیں، مہنگائی نہ ہونے کے برابر ہے، اور اسٹاک مارکیٹ تاریخی سطح پر ہے۔ ہم بہت جلد اپنے 37 ٹریلین ڈالر کے بڑے قرض کی ادائیگی شروع کریں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ستمبر میں جاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے سال 2024 کے پہلے 9 ماہ میں 195 ارب ڈالر محصولات سے حاصل کیے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ نے صدر کے اس اختیار پر سوال اٹھایا ہے کہ آیا وہ تقریباً دنیا کے ہر ملک پر ٹیرف عائد کر سکتے ہیں یا نہیں۔ ٹرمپ پہلے بھی سپریم کورٹ کے موقف پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے رواں سال کے آغاز میں چین، کینیڈا، میکسیکو اور یورپی یونین سمیت کئی اہم تجارتی شراکت داروں پر بھی محصولات عائد کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج میڈیا میں حقائق کو تبدیل اور سنسر کرتی ہے؛ سابق صیہونی فوجی اہلکار کا اعتراف

?️ 3 نومبر 2026سچ خبریں:صیہونی فوج کے شعبۂ ترجمان میں کام کرنے والی سابق خاتون

ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان

?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید

عمران خان نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے شوکاز کا جواب دے دیا

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی، کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس،

?️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں)  دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم

جیت گیا تو ترکی اور شام کے سفارت خانے دوبارہ کھول دیے جائیں گے: اردوغان کے حریف

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:رجب طیب اردوغان کے مرکزی مخالف، کمال کلیدارو اوغلو نے ایک

کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے

?️ 7 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس کے وار جاری جاری ہیں،  ملک میں

ایران اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:تہران میں روسی سفارت خانے نے بعض مغربی میڈیا کی ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے