?️
سچ خبریں:نیویارک کے اٹارنی جنرل نے امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ اور ان کے دو بڑے بچوں کو فیملی بزنس کیسز کی تحقیقات کے سلسلہ میں عدالت میں گواہی کے لیے طلب کیا ہے ۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے دو بچوں کو خاندانی ملکیت کے اثاثوں کی قیمتوں میں چھیڑ چھاڑ کی سنگین تحقیقات کے تحت اگلے تین ہفتوں میں عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ جونیئر ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ” کو عدالت میں حاضر ہونے کے حکم نے سابق امریکی صدر کے لیے قانونی خطرات کو بڑھا دیا ہے جبکہ ٹرمپ خاندان نیویارک کے اٹارنی جنرل کو دستاویزات، معلومات اور گواہی کی درخواست کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
نیویارک کے اٹارنی جنرل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ٹرمپ انتظامیہ نے قرض لینے اور ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے اپنے اثاثوں کے گمراہ کن جائزوں کا استعمال کیا گارڈین کی خبر کے مطابق جمعرات کو دو گھنٹے کی سماعت کے بعد جج نے ٹرمپ کے وکلاء کی طرف سے پیش کردہ دلائل کو مسترد کر دیا۔
سابق امریکی صدر کے وکلاء کا کہنا تھا کہ عدالت کو دیوانی مقدمے میں ٹرمپ سے پوچھ گچھ نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ معلومات ان کے خلاف جاری فوجداری کارروائی میں استعمال ہو سکتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
پینٹاگون کے سربراہان کی امریکی کانگریس میں طلبی
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سینٹ کام
ستمبر
جولانی حکومت کا امریکا اور اسرئیل کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہونے والا ہے
?️ 24 جولائی 2025جولانی حکومت کا امریکا اور اسرئیل کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہونے والا
جولائی
یورپی یونین نے Rasha Todi اور Sputnik پر پابندیاں عائد کی
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے
فروری
پابندیوں نے روس کے جدید ہتھیاروں کی پیداوار روکی: نیٹو
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے
ستمبر
فصلوں کے اعداد و شمار کے حصول کیلئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا منصوبہ
?️ 25 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) فصلوں کے اعداد و شمار خصوصاً پنجاب میں پائے
اگست
شامی کردوں کے بارے میں امریکہ کا بدلتا رویہ
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹیم کے کچھ نمایاں اراکین
جولائی
شہید سلیمانی نے امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی کے میدان میں نیا باب کھولا:لبنانی تجزیہ کار
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی تجزیہ کار اور نقاد نے شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت
دسمبر
سعودی حکومت کے مخالفین میدان میں آنے والے ہیں:امریکی میڈیا کا انتباہ
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی ولی عہد کی آمرانہ پالیسیوں اور
جنوری