?️
ٹرمپ، وفاقی جج کے فیصلے کے باوجود، کومی کے خلاف مقدمہ آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم
ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کے خلاف الزامات کو ایک وفاقی جج کی جانب سے مسترد کیے جانے کے باوجود، ٹرمپ انتظامیہ اب بھی اُن کے خلاف قانونی کارروائی کے مختلف راستوں کی تلاش میں ہے۔ یہ انکشاف ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کَش پٹیل نے ایک تازہ انٹرویو میں کیا۔
نیوزویک کے مطابق، کَش پٹیل نے بتایا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت، جج کی جانب سے کومی کے کیس کو رد کیے جانے کے بعد بھی پیچھے نہیں ہٹی ہے اور اس معاملے پر مزید اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔
ٹرمپ نے 2017 میں جیمز کومی کو اُن کے عہدے سے برطرف کیا تھا، اور اس کے بعد سے وہ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا مرکزی ہدف بنے ہوئے ہیں۔
ٹرمپ نے ستمبر میں اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں امریکی اٹارنی جنرل پم بونڈی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کومی اور ان کے دیگر سیاسی دشمنوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ ٹرمپ نے انہیں بہت مجرم قرار دیتے ہوئے کہا تھا: "انصاف کو ابھی نافذ ہونا چاہیے
اس کے بعد کومی پر کانگریس کو گمراہ کرنے اور اس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے—یہ الزامات 2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق حساس تفتیشوں پر ایف بی آئی کی نگرانی کے معاملے سے جڑے تھے۔
بعد ازاں، جب ٹرمپ انتظامیہ نے کومی کے خلاف نیا مقدمہ دائر کیا، تو امریکی ضلعی جج کیمرون میک گوون کری نے دریافت کیا کہ کیس فائل ہونے سے صرف دو دن قبل لنڈسی ہالیگن کو بغیر کسی تجربے کے عبوری امریکی اٹارنی مقرر کیا گیا تھا۔ جج نے اس تقرری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اُن کی تمام کارروائیوں بشمول کومی کے خلاف دائر کی گئی فردِ جرم کو کالعدم قرار دے دیا۔
تاہم، پٹیل نے ہفتے کے دن اپک ٹائمز کے ایڈیٹر یان یکیلِک سے گفتگو میں بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ اب بھی کومی کیس سے متعلق دیگر قانونی راستوں پر غور کر رہی ہے۔
پٹیل نے ایکس پر شائع ہونے والے اس خصوصی انٹرویو میں کہا:”عدالتی نظام جو چاہے فیصلہ کرے، لیکن ہمارے پاس ایف بی آئی اور محکمۂ انصاف میں اس کیس کو آگے بڑھانے کے کئی آپشن موجود ہیں، اور ہم سب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمارا کام ابھی ختم نہیں ہوا۔”
بونڈی نے بھی جج کے فیصلے کے بعد کہا کہ وہ کومی کو "غیرقانونی طرزِ عمل” کے لیے جوابدہ بنانے کے تمام قانونی اقدامات کریں گی۔ انہوں نے کہا:”میں ایسے شخص کے بارے میں فکر مند نہیں جو سنگین جرم کا مرتکب ہو چکا ہے۔ اُس کے اقدامات عوامی اعتماد کی خلاف ورزی ہیں۔
وہائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بھی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اسے کومی کا تعاقب نہیں کہیں گی، بلکہ:صدر ملک میں احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے زیادہ پُرعزم ہیں اور گزشتہ حکومتوں کی سیاسی مداخلت پر مبنی غلطیوں کو درست کرنا چاہتے ہیں۔
پٹیل نے انٹرویو میں مزید کہا کہ اپیل کے عمل کے باعث وہ زیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتے، لیکن وعدہ کیا کہ:”تھینکس گیونگ کے فوراً بعد آپ کو بہت سے جوابات مل جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے بدھ کی شام ایک تقریر میں کہا
اکتوبر
ایرانی سیکورٹی اہلکار: ہم اسرائیلی حکومت کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کے ایک سیکورٹی اہلکار نے ایک انٹرویو میں
جون
وزیر اعلی بلوچستان کا صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے پر زور
?️ 27 مارچ 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے پسماندہ علاقوں
مارچ
الجزیرہ کے رپورٹر کو امریکی پیسوں میں قتل کیا گیا: امریکی قانون ساز
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کرٹز نے جمعہ
مئی
پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب
?️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت
فروری
لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے تدارک کیلئے ایک بار پھر سائیکلنگ کو فروغ دینے پر زور
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے
نومبر
یورپی لوگ اسرائیلیوں کو نازیوں سے بدتر سمجھتے ہیں: ہسبارہ
?️ 28 ستمبر 2025صیہونی ریجیم کے پراپیگنڈہ ادارے ہسبارہ کے سربراہ ایلون لیوی کا کہنا
ستمبر
ٹرمپ کے انتخابی فیصلے کے خلاف امریکہ بھر میں 300 سے زائد ریلیاں نکالی گئیں
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ریپبلکنز کی طرف سے کانگریس کے اضلاع کو دوبارہ ترتیب
اگست