وینزویلا کے صدر کا دورہ سعودی عرب

وینزویلا

?️

سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اپنی کابینہ کے وزراء پر مشتمل ایک سیاسی وفد کی سربراہی میں کل رات پیر، 4 جون سعودی عرب پہنچے۔

سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAS کے مطابق گزشتہ رات جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وینزویلا کے صدر اور ان کے وفد کا سعودی حکام نے استقبال کیا۔

وینزویلا کے میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مادورو، جو اپنی اہلیہ، وزرائے خارجہ اور مواصلات اور دیگر حکام کے ساتھ جدہ پہنچے ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اس ملک کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وینزویلا کے صدر کے ساتھ آنے والی پریس ٹیم نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مادورو کا سعودی مملکت کے دوسرے اہم ترین شہر جدہ کا دورہ کاراکاس کے فریم ورک اور ایجنڈے کے اندر ہے جس کا مقصد سیاسی اتحاد، سفارتی تعلقات اور توانائی کو مضبوط کرنا ہے۔

سعودی عرب روانگی سے قبل مادورو ترکی کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنے والے رجب طیب اردوغان کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آنکارا گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن پابندیاں کم نہیں کریں گے:امریکہ

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان کاکہناہے کہ ان کا ملک ایران کے

احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانی کے دو بڑے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے منظوری دی گئی ہے

?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ

سیف القدس ابھی ہمارے ہاتھ میں ہے:جہاد اسلامی

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے تل ابیب

شام اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کی نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں شام

اوسلو میں طالبان کے اجلاس کی نئی تفصیلات

?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:   اپنے پہلے دورہ یورپ کے دوران طالبان کے وزیر خارجہ

نیتن یاہو اسرائیل کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہے ہیں: یائر گولان

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ڈیموکریٹک پارٹی

نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ

ٹرمپ کا یورپی رہنماؤں کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ: روسی عہدیدار

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہ‌کاری امور کے نمائندہ نے امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے