واشنگٹن میں بن سلمان کا اہم دورہ سیکیورٹی ضمانتوں کی تلاش، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کا امکان کم

بن سلمان

?️

واشنگٹن میں بن سلمان کا اہم دورہ سیکیورٹی ضمانتوں کی تلاش، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کا امکان کم

لبنانی اخبار النهار کے مطابق، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان پیر کے روز واشنگٹن پہنچیں گے، جہاں ان کا بنیادی مقصد امریکا سے مضبوط سیکیورٹی گارنٹی حاصل کرنا ہے۔ اس کے بدلے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کوشش ہوگی کہ بن سلمان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے آمادہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق ریاض فی الحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر راضی ہونے کے لیے تیار نہیں۔ اس کی دو بڑی وجوہات بتائی گئی ہیں:سعودی عرب امریکا سے زیادہ سخت اور واضح سیکیورٹی ضمانتیں چاہتا ہے، خصوصاً خطے میں بڑھتی غیر یقینی صورتحال کے پس منظر میں۔بن سلمان نے کھل کر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عادی سازی کے لیے بنیادی شرط ہے۔

اس تناظر میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ مہینوں میں قطر پر کیے گئے حملوں نے بھی سعودی قیادت کو محتاط کر دیا ہے۔واشنگٹن میں قائم خلیجی ممالک کے ایک تھنک ٹینک سے وابستہ تجزیہ کار عزیز الغشیان نے لکھا کہ ولیعہد کے دورے کا ہدف تین نکات پر مشتمل ہے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اس دورے میں امریکی دفاعی ٹیکنالوجی، خصوصاً جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ ریاض ایف-35 جنگی طیاروں کی خریداری کی خواہش رکھتا ہے جو اس وقت پورے مشرق وسطیٰ میں صرف اسرائیل کے پاس موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرونز کی دراندازی کو دوبارہ کیسے پڑھا؟

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:  مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے حسن ڈرون

اسرائیل کی دہشت گردی کا لبنان کے عزم پر کوئی اثر نہیں

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت

سی ٹی ڈی نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے

صیہونی میڈیا کا یمن کی اسٹریٹجک فتح کا اعتراف

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کے محاذ کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کے

لبنان اور مغربی کنارے میں خوشی کی لہر

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں قابض حکومت کے متعدد فوجیوں کی گرفتاری کی خبر

پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

?️ 19 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو

اسپیکر قومی اسمبلی کی مخیر حضرات اور نوجوانوں سے سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون کی اپیل

?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیلاب

انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں بھی سیاست بازی

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ اس ملک کے خلاف اقوام متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے