?️
سچ خبریں: اردن کے نیوز پورٹل رویا کے مطابق، امریکی خارجہ پالیسی میں ایک مضحکہ خیز اور صریح تضاد سامنے آیا ہے۔
جہاں ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کو ایٹمی ہتھیار تک رسائی سے روکنے کے جھوٹے اور بار بار دہرائے جانے والے دعوے کے تحت دھمکیوں اور پابندیوں کا پرچار کر رہی ہے، وہیں واشنگٹن کے تھنک ٹینکس کے پردے کے پیچھے سے نئے انکشافات نے حقوقِ انسانی کے دعویداروں کے دوہرے معیار کی نئی جہتیں بے نقاب کر دی ہیں۔
امریکی کانگریس کی سابق رکن، مارجوری ٹیلر گرین نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکام نے اپنی اسٹریٹجک میٹنگز میں ایرانی قوم کے خلاف براہِ راست ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کا جائزہ لیا ہے۔ اس سابقہ کانگریس ممبر نے اس فیصلے کو خالص شر قرار دیتے ہوئے امریکی جنگجوؤں کے اس جنون کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
اس امریکی سیاستدان نے اپنے ملک کی تاریخِ سیاہ کا حوالہ دیتے ہوئے ۱۹۴۵ میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی کے قتلِ عام کو یاد دلایا اور زور دے کر کہا کہ موجودہ شواہد ان خطرناک منصوبوں کی تصدیق کرتے ہیں۔
انہوں نے ٹرمپ کی جھوٹی بیان بازی کو چیلنج کرتے ہوئے یاد دلایا کہ خود امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کی دستاویزات بارہا ایران کے ایٹمی پروگرام کی پرامن نوعیت کی تصدیق کر چکی ہیں، اور واشنگٹن اس ہتھیار کو محض اپنی ناجائز مہم جوئی کے لیے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
دین کی طرف رحجان ہوا تو چاہتی تھی کہ آن لائن ڈرامے اور ویڈیوز ڈیلیٹ ہو جائیں، سارہ چوہدری
?️ 14 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) دین اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار
نومبر
عبرانی میڈیا نے اسرائیلی جیلوں میں قرون وسطیٰ کے حالات کو بے نقاب کیا
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے آج صبح،
دسمبر
قومی سلامتی کے اعلامیے میں صاف لکھا ہے پاکستان کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی:ترجمان پاک فوج
?️ 14 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ قومی سلامتی
اپریل
ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا‘ پاکستان دوبارہ مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے.عمرعبداللہ
?️ 12 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ
مئی
موگرینی: ایران نیا معاہدہ طے کرنے کے لیے بین الاقوامی ضمانت کا محتاج ہے
?️ 24 اپریل 2026سچ خبریں: فیڈریکا موگرینی نے 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکہ کے
اپریل
بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا۔ بلاول بھٹو
?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و پاکستان کے
جون
فلسطینی قوم پر اسرائیلی مظالم اور مسلم دنیا کی بے حسی
?️ 11 مئی 2021(سچ خبریں) دنیا کے بہت سارے اسلامی ممالک اگر چہ بظاہر اسلامی
مئی
منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان
?️ 25 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول
مئی