نیٹو اور روس کے درمیان پراکسی جنگ

نیٹو

🗓️

سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ نیٹو یوکرین میں ہمارے ساتھ پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ نیٹو نے یوکرین میں اس ملک کے ساتھ پراکسی جنگ شروع کر دی ہے،روسی وزارت خارجہ کے مطابق نیٹو کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا اقدام تنازع کو طول دے گا۔

روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ نیٹو اتحاد روس کے ساتھ یوکرین پر جنگ میں ہے،دریں اثناء روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو کو توقع ہے کہ یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن جلد مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ روسی فوج نے جنوبی یوکرین کے شہر اوڈیسا میں غیر ملکی فوجیوں کے تربیتی مرکز کو تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا،روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی مسلح افواج نے اوڈیسا شہر کے شمال مشرق میں کرائے کے اجتماع اور تربیتی مرکز کو انتہائی درستگی والے میزائلوں سے تباہ کر دیا ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین فورسز کے ہتھیار اور گولہ بارود جو ڈینباس کے علاقے کے کئی شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں تک پہنچے تھے، کو بھی تباہ کر دیا گیا، جبکہ اس خبر کے کچھ ہی دیر قبل یوکرین کی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کراماٹرسک شہر کے ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی میزائل حملے میں درجنوں شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان نے کہا ہے تب بات کرونگا جب میرے کارکنان کے ساتھ سلوک ٹھیک ہوجائے گا، اسد قیصر

🗓️ 31 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا

50سال بعد کسی ملک نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، مشاہد حسین

🗓️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی اور خارجہ امور کے ماہر اور

ایک ضمنی الیکشن شریف کی  ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتا:شہباز گل

🗓️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ

آئی ایم ایف نے غریب کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز پر پابندی عائد نہیں کی، نگران وزیراعظم

🗓️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا قتل عام، حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اہم اپیل کردی

🗓️ 13 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا

کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے ؟روئٹرز کی رپورٹ

🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روئٹرز نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن

معاہدے کے بعد نواز شریف کو واپس آنا ہی ہوگا: شہزاد اکبر

🗓️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احستاب و داخلہ بیرسٹر شہزاد

فرانسیسی پارلیمنٹیرینز کا حکومت پر عدم اعتماد

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایمینوئل میکرون کی حکومت کے متنازعہ پنشن پلان پر ردعمل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے