?️
سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کے قتل سے اس ریاست کی مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو میں فائرنگ سے 4 مسلمانوں کی ہلاکت کے واقعے نے اس ملک کی مسلم کمیونٹی کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور مساجد میں حفاظتی اقدامات تیز کر دیے ہیں، یاد رہے کہ یہ تمام قتل البوکرک شہر میں ہوئے۔
تازہ ترین واقعہ گزشتہ جمعہ کی شام اس وقت پیش آیا جب مقامی چینل (KB4)نے نعیم حسین نامی شخص کی لاش ملنے کا اعلان کیا، روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق البوکرک میں گزشتہ نو مہینوں میں تین دیگر مسلمانوں کو قتل کیا گیا ہے ، نیو میکسیکو اسٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ان قتلوں کا مقصد مذہبی نفرت اور نسل پرستی تھا۔
رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے دو مسلمان ایک مسجد کے رکن تھے اور انہیں جولائی کے آخر اور اگست کے اوائل میں نیو میکسیکو کے سب سے بڑے شہر البوکرک میں گولی ماری گئی، پاکستان سے امریکہ ہجرت کرنے والے سابق پلاننگ مینیجر 27 سالہ محمد افضل حسین کو پیر کو البوکرک میں ان کے گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ 26 جولائی کو 41 سالہ آفتاب حسین کی لاش البوکرک کے انٹرنیشنل زون کے قریب سے ملی جہاں اسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔
اس حوالے سے نیویارک ٹائمز نے پیر کے روز ایک رپورٹ شائع کی اور لکھا کہ اس خبر کی اشاعت کے بعد اس شہر کے کچھ مسلمان اپنے گھروں سے نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم خط پر بین الاقوامی ردعمل
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم
جون
واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا
?️ 3 جنوری 2022سان فرانسسکو( سچ خبریں)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے
جنوری
اقوام متحدہ کا 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کا دن مقرر کرنے کا اعلان
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بل پاس کیا گیا
مارچ
صیہونیوں کا حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عبری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت
نومبر
تل ابیب 8 محاذوں سے محاصرے میں
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس پٹی
مئی
فلسطینی شہداء کے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فوری طور
اکتوبر
شن بیٹ میں نیتن یاہو کے ساتھ منسلک سربراہ کی تقرری کے نتائج
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے بنجمن نیتن یاہو کے
مئی
الاقصیٰ طوفان کے اسرائیلی سیاحت پر اثرات
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: المیادین کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق، صیہونی حکومت کی سیاحت
نومبر