?️
سچ خبریں:اسرائیلی شہریوں نے مارچ کے آخر میں انتخابات کی وجہ سے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے معطل ہونے کے بعد ہفتے کی رات دوبارہ شروع کیے ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق مظاہروں کا انعقاد بلیک پرچم موومنٹ نے کیا جہاں مظاہروں کے دوران متعددافراد مقبوضہ علاقوں میں سڑکوں اور پلوں پر نکل آئے جنہوں نے حکومت کی تبدیلی کے حق میں اور پانچویں انتخابات کی مخالفت میں نعرے لگائے۔
بلیک فلیگ موومنٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں دوسال کے اندر چارمرتبہ انتخابات کے نتائج سے عوام کا واضح فیصلہ سامنے آجاتا ہےکہ عوام حکومت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں جس کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ۔
واضح رہے کہ مظاہرین نے نیتن یاہو سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا جکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا، یادرہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو معزول کرنے کے لئے ہفتہ وار مظاہرے کیے جاتے ہیں،جبکہ بنیامین نیتن یاھو فی الحال رشوت اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت کا سامنا کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے صیہونی جو پوری دنیا پر حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ایک غیر قانونی ریاست میں مٹھی بھر صیہونیوں کو سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں یہاں تک کہ دوسا ل کے اندر چار عام انتخابات ہوئے ہیں تاہم پھر بھی نہ صرف یہ کہ سیاسی تعطل کا خاتمہ نہیں ہوا بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوا ہے،ادھر صیہونی عوام کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے سے لے کر چھوٹے تک سب عہدہ دار بدعنوانیوں میں ڈوبے ہوئے ہیں جس میں اس ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سر فہرست کہ حالیہ دنوں میں انھیں متعدد مقدمات کا بھی سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں عام انتخابات تک ایک سال باقی
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:برطانوی عام انتخابات میں تقریباً ایک سال باقی ہے پولز بتاتے
جون
بائیڈن ایک مجرم ہے، اسے جیل میں ہونا چاہیے:ٹرمپ
?️ 1 نومبر 2025بائیڈن ایک مجرم ہے، اسے جیل میں ہونا چاہیے:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ
نومبر
امریکی اپنی حرکت سے باز نہیں آنے والے
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج حسکہ اور دیر الزور صوبوں کے آئل فیلڈز سے
اکتوبر
پاکستان کا نئے ٹیرف سے متعلق مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ
?️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے
اپریل
روسی حملہ یوکرین کی جنگ کو قابو سے باہر کر سکتا ہے: ٹرمپ ایلچی
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کیث
ستمبر
جنوب لبنان میں اسرائیلی ڈرون تباہ
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: لبنانی خبر رساں ذرائع نے صیہونی حکومت کے ایک
جولائی
سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ
?️ 18 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد
اکتوبر
اس وقت پوری دنیا اسرائیل سے متنفر ہو چکی ہے :سابق صہیونی مٹبالر
?️ 8 ستمبر 2025اس وقت پوری دنیا اسرائیل سے متنفر ہو چکی ہے :سابق صہیونی
ستمبر