?️
نیتن یاہو کے بیان کی عراق نےشدید مذمت کی
عراق نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے اسرائیلِ کبیر کے تصور سے متعلق حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین پر جاری جارحیت کو روکنے اور اسرائیل کی سزا سے بچنے کی پالیسی کا خاتمہ یقینی بنائے۔
عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، جمعرات کو جاری بیان میں وزارتِ خارجہ عراق نے کہا کہ بغداد، صہیونی حکومت کے ان بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے جو ’اسرائیلِ کبیر کے منصوبے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی نیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ دعوے ملکوں کی خودمختاری، بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان کے خلاف واضح اور مضبوط عرب و عالمی موقف اپنانا ضروری ہے۔
عراقی وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل اپنی جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، جو اس کے توسیع پسندانہ عزائم اور اراضی ہتھیانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔وزارت نے زور دیا کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے اور اسے جواب دہ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے حال ہی میں اسرائیلی چینل I24 سے گفتگو میں کہا تھا: "میں ایک تاریخی اور روحانی مشن پر ہوں اور جذباتی طور پر اسرائیلِ کبیر کے خواب سے جڑا ہوا ہوں۔ ان کے اس بیان پر متعدد ممالک اور عرب سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کی بمباری
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی پر
اپریل
پنجاب میں خسرہ سے اب تک 18 اموات ہوچکی ہیں، صوبائی وزیر صحت
?️ 3 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے
جون
شہباز شریف کا گوادر کے لوگوں کے لیے سولر پینلز کا تحفہ
?️ 10 جون 2022کوئٹہ ( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کے گھریلو صارفین
جون
مغرب اس وقت الیکشن کو قبول کرتا ہے جس کا نتیجہ اہل مغرب کے حق میں ہوتا ہے: ڈیلی صباح
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:ترکی میں صدارتی انتخابات اتوار کو ہوئے اور اس ملک کے
مئی
وزیراعظم نے کہا ہے بات چیت ہوگی، بلیک میلنگ نہیں ہوگی۔ طلال چوہدری
?️ 24 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا
دسمبر
گولڈمین ساکس کی تیل کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافے کی پیش گوئی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:گولڈمین ساکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں خام
دسمبر
روس کے خلاف طویل جنگ کی امریکی پالیسی ناکام ؛امریکی عہدیدار کا اعتراف
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی نائب خصوصی ایلچی مورگان اورٹگاس نے تسلیم کیا ہے
مئی
وینزویلا کے انتخابات میں مادورو کی جیت کی سرکاری تصدیق
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکشن کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا
اگست