نیتن یاہو کی گستاخی کے خلاف شامی شہریوں کے بہادرانہ اقدام

نیتن یاہو

?️

سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دمشق غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف نسل کشی کرنے والے جنگی مجرم نیتن یاہو  کے رویے کی مذمت کرتا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جنگی مجرم کو مجدل شمس کے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے میں مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں کے مکینوں کی بہادری کا مظاہرہ قابل تحسین ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو میزائل حملے کے دوران شامی شہریوں کی قربانی دینے کے بعد ان کے خون کی تجارت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مقبوضہ گولان کے مکینوں کا یہ باعزت مقام صہیونی غاصبوں کے سامنے 57 سال سے زائد عرصے سے برقرار ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ گولان شام کی سرزمین سے تعلق رکھتا ہے اور اس ملک کا ایک لازم و ملزوم حصہ رہے گا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو گزشتہ روز شام کے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں واقع مجدل شمس علاقے کا دورہ کرنے کی کوشش کے دوران اس علاقے کے عوام کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے اسے قاتل اور جنگی مجرم قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

کوہستان کرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جارہا ہے، عمران خان

?️ 27 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط

تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کاباعث بن سکتا ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 13 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر

ان دنوں ایران کے مہمان شیخ زکزاکی کون ہیں؟

?️ 15 اکتوبر 2023 سچ خبریں: یہ سب ایک دورے سے شروع ہوا، جب انہوں

محمود عباس کی تنظیم کا ہمارے ساتھ قریبی تعاون ہے :اولمرٹ 

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے صیہونی حکومت

یوکرین کو کون قبرستان بنا رہا ہے،امریکہ یا روس؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین

سید حسن نصر اللہ کی ذہانت زبانزد حاص وعام

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ اسرائیل

کورونا:ملک بھر میں مزید 78 افراد کا انتقال ہوگیا

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا

شہباز شریف کا ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار

?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے